ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ممبر رکن الدین تاج کو وینٹی لیٹرپر منتقل کردیاگیا
کارکنان اور ہمدرد رکن الدین تاج کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاکریں۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل
لندن … 7 مئی 2023ئ
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ممبر رکن الدین تاج کی طبیعت مزید بگڑگئی ہے اورانہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اور ہمدردوںسے اپیل کی ہے کہ وہ رکن الدین تاج کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭