ایم کیوایم کیلئے عظیم احمدطارق شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ الطاف حسین
قائدتحریک جناب الطاف حسین کاایم کیوایم کے شہیدچیئرمین عظیم احمدطارق کوان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت
لندن … یکم مئی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہیدچیئرمین عظیم احمدطارق کوان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ شہیدچیئرمین کی 30ویں برسی پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چیئرمین عظیم احمدطارق تحریک میںمیرے ابتدائی دنوں کے ساتھی تھے اور انہوں نے تحریک کے فروغ کے لئے بہت خدمات انجام دیں ۔ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے آغازمیںسرکاری ایجنسیوں نے جہاں ایم کیوایم کے کئی بے گناہ کارکنوںکوشہیدکیاوہیں چیئرمین عظیم احمدطارق کو بھی ایک سازش کے تحت سفاکی سے قتل کردیا۔ ان کاقتل ایم کیوایم کابہت بڑانقصان تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کے لئے عظیم احمدطارق شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمد طارق شہید کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭