ایم کیوایم کے بانی جناب الطاف حسین کی جانب سے تحریکی کارکنوںاورہمدردوںسمیت تمام عوام کو عیدالفطرکی مبارکباد
اللہ تعالیٰ سب کی مشکلات کودورفرمائے اور سب کوسچی خوشیاں عطافرمائے۔الطاف حسین
وفاپرست کارکنان عیدکے موقع پر تحریک کے شہیدوں ، اسیروںاورلاپتہ کارکنوں کوہرگزفراموش نہ کریں
اہل ثروت افراد غریب ومستحقین کوبھی عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کی حتی المقدورمدد کریں۔الطاف حسین
لندن …21 اپریل 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوںاورہمدردوںسمیت تمام عوام کوعیدالفطرکی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ عیدالفطرکے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے تمام وفاپرست کارکنوں، نوجوانوں ، ماؤں، بہنوںبزرگوںاوربچوںکومبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سب کی مشکلات کودورفرمائے اور سب کوسچی خوشیاں عطافرمائے۔انہوں نے جیلوں میں اسیرکارکنوںکوبھی اپنی جانب سے عیدکی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے وفاپرست کارکنوںکوتلقین کی کہ وہ عیدکے موقع پر تحریک کے شہیدوں،اسیروںاورلاپتہ کارکنوں کوہرگزفراموش نہ کریںاورجہاںجہاں ممکن ہو،ان کے اہل خانہ کوبھی عیدکی خوشیوں میں شریک کریںاور ان کی دل جوئی کریں۔ جناب الطاف حسین نے اہل ثروت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ غریب ومستحقین کوبھی عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کی حتی المقدورمدد کریں۔ جناب الطاف حسین نے رمضان المبارک میں شہیدوں، اسیروں اورلاپتہ کارکنوں اوران کے اہل خانہ اورمستحق افراد کی بلاامتیاز مدد کرنے کے لئے تمام ترمشکلات کے باوجود دن رات محنت کرنے والے وفاپرست کارکنوںاورشعبہ خواتین کی ارکان کو دل کی گہرائیوںسے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس کارخیرکے سلسلے میں معاونت کرنے والے افراد کابھی شکریہ اداکیا۔
٭٭٭٭٭