ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دعوت افطار
دعوت افطار میں ایم کیو ایم برطانیہ کے فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ، لین ویلی نوٹنگھم لیبر پارٹی کے کونسلر محمد صغیر، کارکنوں اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں کی شرکت
نوٹنگھم…19اپریل 2023ئ
ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام نوٹنگھم میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔دعوت افطار میں ایم کیو ایم برطانیہ کے فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ ، لین ویلی نوٹنگھم لیبر پارٹی کے کونسلر محمد صغیر، وفاپرست کارکنوں اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم برطانیہ کے فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم کی جدوجہد پاکستان کے تمام محروم ومظلوم عوام کے جائزحقوق اورملک میں منصفانہ نظام کے قیام کیلئے ہے۔ یہ قائدتحریک الطاف حسین کی حق وسچائی ہے کہ تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوںکے باوجود آج بھی مظلوم عوام ان کے قافلے کے ساتھ ہیں۔عبدالحفیظ نے کہاکہ ہم کارکنان ہر حال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کریں گے اور منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ نوٹنگھم کے ساتھی ایاز بگا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی عدالتوں کو جناب الطاف حسین پر عائد غیر آئینی و غیرقانونی پابندی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے ۔
٭٭٭٭٭