ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے کارکن محمد حمید( عر ف پپو ) 8سال کی اسیری کے دوران شہید ہوگئے
بہادر آباد ٹولہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری تبدیل کرنے کیلئے شہید پر دبائو ڈالتا رہا
حمید پپو نے ظلم وزیادتیاں برداشت کرنا گنوارا کر لیا لیکن جناب الطاف حسین سے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی اور وفا کا پیکر بن کردنیا سے چلے گئے
لندن ۔۔3اپریل 2023ئ
ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے اسیر کارکن محمد حمید( عر ف پپو )ولد محمد حنیف اسیر ی کے دوران علالت کے باعث شہید
ہوگئے ۔ شہید کی عمر 48برس کی تھی اور وہ شادی شدہ تھے اور ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں ۔محمد حمید پپو کو 29نومبر 2015ء کو رینجر نے گرفتار کیا تھا اور کئی ماہ لاپتہ رکھنے کے بعد جھوٹے مقدمات میں کراچی جیل منتقل کر دیا تھا اس دوران ان پر شدید بہیمانہ تشدد کیاگیا، اسیر ی کے دوران وہ دل کے عارضے ،شوگر اور فالج میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔ انہیں گزشتہ دنو ں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا ، پیر کو ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔حمیدشہید قائد تحریک جناب الطاف حسین سے گہری عقیدت او روالہانہ محبت کرتے تھے ،وہ آخری سانس تک قائد تحریک سے وفادار رہے۔ اسیر ی کے دوران غداران مہاجر قوم بہادر آباد ٹولے کے افراد قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری تبدیل کرنے کیلئے حمید شہید پر دبائو ڈالتے رہے او ر وفاداری تبدیل نہ کر نے پرانہیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیںمگر حمید پپو شہیدنے ظلم وزیادتیاں برداشت کرنا گوارا کر لیا لیکن جناب الطاف سے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی اور وفا کا پیکر بن کردنیا سے چلے گئے ۔اللہ تعالیٰ شہید محمد حمید پپو کو جنت الفر دوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین
٭٭٭٭٭