Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اورتمام مظلوموں کی واحد آواز ہیں،جوعناصر بھی اس آواز کوختم کرناچاہتے ہیں وہ مہاجروںاورتمام مظلوموں کے دشمن ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی


  قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اورتمام مظلوموں کی واحد آواز ہیں،جوعناصر بھی اس آواز کوختم کرناچاہتے ہیں وہ مہاجروںاورتمام مظلوموں کے دشمن ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 4/8/2023 1
 
 قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اورتمام مظلوموں کی واحد آواز ہیں،جوعناصر بھی اس آواز کوختم کرناچاہتے ہیں وہ مہاجروںاورتمام مظلوموں کے دشمن ہیں
۔مصطفےٰ عزیزآبادی

 جوبدبخت لوگ شہداقبرستان پرتالا لگانے اور ایم کیوایم کودفن کرنے کے فرعونی اعلانات کریںوہ شہیدوں کی قربانیوںکا سوداکرچکے ہیں،وہ ایم کیوایم اورمہاجرقوم کے دوست نہیں ۔مصطفےٰ ٰ عزیزآبادی
جو تحریکیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں تو ایسی نظریا تی تحریکیں کسی صورت نہیں پنپتی ہیں ،رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسین 
 ایم کیوایم واحد جماعت ہے کہ جو اپنے شہدا ء ، لاپتہ واسیر کارکنان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے،ارشد حسین 
  کورنگی میں ایم کیوایم کے تحت سالانہ امدادی تقریب سے اظہار خیال 
لندن8ُٰاپریل 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ مہاجروں اورتمام مظلوموں کی واحد آواز صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں اورجوعناصر بھی اس آواز کوختم کرناچاہتے ہیں وہ مہاجروںاورتمام مظلوموں کے دشمن ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورنگی میں ایم کیوایم کی جانب سے شہیدوں کے لواحقین اورلاپتہ ساتھیوںمیں امداد کی تقسیم کے موقع پر اظہا رخیال کر تے ہوئے کہی ۔ تقریب میں شہداء اسیر، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ خواتین ،بزرگوں ،نوجوانوں، بچوں اور ایم کیوایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مصطفےٰ عزیز آباد ی نے مزید کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ تحریک کے کارکنوںکویہی درس دیاکہ وہ اپنے شہیدوں کی قربانیوںکوکبھی بھی فراموش نہ کریں ، ہمیشہ انہیں یادرکھیں، انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ جوبدبخت لوگ شہداکے لہو کاسوداکرکے شہداقبرستان پرتالا لگانے کی باتیں کریں، جو ایم کیوایم کودفن کرنے کے فرعونی اعلانات کریںانہیں نہ توشہیدوں کی قربانیوںکاکوئی پاس ہے اورنہ ہی وہ ایم کیوایم اورمہاجرقوم کے دوست ہوسکتے ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے کہا کہ جو تحریکیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں تو ایسی نظریا تی تحریکیں کسی صورت نہیں پنپتی ہیں بلکہ تاریکی میں کھو جاتی ہیں مگر ایم کیوایم واحد جماعت ہے کہ جس نے اپنے شہدا ء ، لاپتہ واسیر کارکنان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور یہ عزم ہے کہ کسی صورت شہداء کے لہو کا سودہ نہیں کر یگی اور شہداء اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا ہیں چھو ڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کسی قوم ،مذہب یا فقہ کے خلاف نہیں ہیں وہ ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیر انہ ،سردارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ،جناب الطاف حسین نے سیاست کو خدمت کے طور پر کیا ہے اور انسانی خدمت کواپنا شعار بنایا ہوا ہے ،انہوں نے کارکنان کو بھی ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس د یا۔انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم ایک متوسط طبقہ کی جماعت ہے اور اول روز سے ہی اس کے تمام اخراجات عوامی چندہ سے پورے کئے جاتے ہیں اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے کہ جس نے عوامی خدمت کیلئے خدمت خلق فائونڈیشن قائم کیا جس کے تحت شہداء ،اسیر ولاپتہ کا رکنان کے اہل خانہ کو ہر ماہ وظیفہ کے علاوہ ،غریب ونادار وں اور ضرورتمند وں کو
 راشن ،عیدی ، طالبعلموں کی اسکول فیس یونیفارم ،مکانات کے کرائے ،بچیوں کی شادی اوردیگر اخراجا ت کی مد میں خطیر رقم دی جاتی ہے ۔انہوں نے کارکنان او رمخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة ،فطرہ صدقات وغیرہ کی زیادہ سے زیادہ رقم ایم کیوایم میں جمع کر ائیں تاکہ شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ او ردیگر ضرورتمندوں کو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے ۔ آخر میںتنظیم کے رویتی نظم وضبط کے تحت تقریب کے شرکاء میں راشن کے تھیلے ،عید ی ، سوٹ اور بچوں کے سوٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ شرکا ء کیلئے افطار وڈنر کا انتظام کیا گیا تھا۔ 
٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:43:15 PM