آج کا اخباراہم خبریں07 اپریل 2023
اہم خبریںادارتی صفحہاسپورٹسیورپ سےدنیا بھر سےملک بھر سےشہر قائد/ شہر کی آوازدل لگیبزنستعلیم صحت خواتینسندھ بھر سےمراسلات
لندن (مرتضیٰ علی شاہ) بانی متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ لندن ہائی کورٹ کے پراپرٹی ڈویژن کا ایم کیو ایم پی کے حق میں لندن کی چھ جائیدادوں سے متعلق حالیہ فیصلہ انصاف کی دھجیاں اڑادینے والا ہے جیساکہ کئی اہم حقائق کو عدالت نے نظر انداز کیا۔ ایم کیو ایم چیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے وکلاء کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پہلے اسی جج کے سامنے اپیل دائر کی جائے گی جس نے فیصلہ دیا اور اگر پہلی کوشش ناکام ہوجاتی ہے تو پھر اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ انہوں نے برطانوی ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین اور برطانوی حکومت سے لندن پراپرٹیز کیس کے نتائج کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے ایک دستاویز پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم پی نے عدالت میں جعلی دستاویز پیش کی۔ یہ وہ دستاویز ہے جو ایم کیو ایم کے آئین کا حصہ ہے جس میں یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام معاملات میں الطاف حسین کی منظوری کے بغیر کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا