اگر آرمی چیف اورفوج کے جرنیل نیوٹرل ہیں تو پھرنائن زیرو
کوSealکیوں کیا ہوا ہے؟الطاف حسین
مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی جانب سے فوجی سربراہان ، جرنیلوں اور آئی ایس آئی کے خلاف گالم گلوچ پر مبنی انتہائی غلیظ زبان تک استعمال کی گئی، مگر کیا فوج نے کسی ایک کے رہنماکے بھی گھر کو تالا لگا کر اسے sealکیا؟
MQM نے 6جولائی2014کو فوج کی حمایت میں
کراچی میں ون ملین کا جلوس نکالااور فوج کو سیلوٹ بھی کیا
میں اور ایم کیوایم کے کروڑوں چاہنے والے آپ کے
جواب کے منتظر ہیں۔الطاف حسین
لندن…28 مارچ 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سوال کیا ہے کہ اگرپاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیراورفوجی جرنیلوںکے بقول وہ اورفوج نیوٹرل ہیں، تو پھر میرے گھر نائن زیرو کو تالا لگا کر اسے سات سالوں سےSealکیوں کیا ہوا ہے؟منگل کوٹیوٹرپرجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے جلسوں میںفوجی سربراہان اور فوج بشمول آئی ایس آئی کے خلاف نہ صرف نعرے لگائے بلکہ گالم گلوچ پر مبنی انتہائی غلیظ زبان تک استعمال کی گئی، سینکڑوں وڈیولاگزمیں ماں بہن تک کی مغلظات دی گئیں مگر کیا فوج نے کسی ایک کے بھی گھر کو تالا لگا
کر اسے sealکیا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف 1992ء میں جوفوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا وہ آج تک جاری ہے، اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 25ہزار سے زائد کارکنان وذمہ داران ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں،سینکڑوں جبری لاپتہ کیے گئے جو آج تک لاپتہ ہیں اور ہزاروں جھوٹے مقدمات میں مختلف جیلوں میں آج تک قید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تما م ترریاستی مظالم کے باوجود میں نے یا میرے کروڑوں چاہنے والوں نے کبھی فوج کے خلاف نہ توکوئی جلوس نکالا نہ مغلظات دیں بلکہ MQMوہ واحد جماعت ہے جس نے 6جولائی2014کو فوج کی حمایت میں کراچی میں ون ملین کا جلوس نکالااور
دوران تقریر میں نے اور جلوس کے ون ملین شرکا نے کھڑے ہوکر فوج کو سیلوٹ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج کی حمایت میں اتنی عظیم الشان ریلی پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے نہیں نکالی لیکن میری تحریرتقریر اورتصویر پر پابندی اورمیرے گھر کو تالا لگاکے sealکیوں کیاگیا؟انہوں نے کہاکہ میں اور 45سالوں سے قائم ایم کیوایم کے کروڑوں چاہنے والے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔
٭٭٭٭٭