ایم کیوایم جرمنی یونٹ کے کارکن عاصم رضوی کے والد محترم کی علالت پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشویش
وفاپرست کارکنان وعوام یعقوب رضوی کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔یکم ، مارچ 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیز جرمنی یونٹ کے وفاپرست کارکن عاصم رضوی کے والد محترم سید محمد یعقوب رضوی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوان کارکنان وہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ محترم یعقوب رضوی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔
٭٭٭٭٭