Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ملک شاہنوازاعوان ، مغل برادری کے صدر شبیر مغل اور گجر برادری کے روح رواں مشرف گجر کی اپنے وفد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی سے ملاقات


پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ملک شاہنوازاعوان ، مغل برادری کے صدر شبیر مغل اور گجر برادری کے روح رواں مشرف گجر کی اپنے وفد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی سے ملاقات
 Posted on: 11/9/2013
پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ملک شاہنوازاعوان ، مغل برادری کے صدر شبیر مغل اور گجر برادری کے روح رواں مشرف گجر کی اپنے وفد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی سے ملاقات 
ملاقات میں ملک شاہنواز اعوان ، شبیر مغل اور مشرف گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا 
ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوغریبوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے ، شاہنوازاعوان
جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے پرتمام اکابرین کاخیرمقدم اور مبارکبا د پیش کرتے ہیں، حیدر عباس رضوی
کراچی ۔۔۔9، نومبر2013ء 
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ملک شاہنواز اعوان ، مغل برادری کے صدر شبیر مغل اور گجر برادری کے روح رواں مشرف گجر نے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صڈیقی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں افضل مغل ، منیر آرائیں ، سعید میؤ ، ملک سہیل اعوان ، ملک شہباز اعوان ، ملک لیاقت اعوان ، نیک محمد اور چوہدری محمد اشرف آرائیں کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں ۔ ملاقات میں ملک شاہنوازاعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے بے حدمتاثرہیں اورسمجھتے ہیں کہ اگراس ملک کوبحران سے کوئی نکال سکتاہے وہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں جوحق اورسچ کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوغریبوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہم ایم کیوایم میں شامل ہورہے تاکہ حق پرستی کی جدوجہدمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے پرتمام اکابرین کاخیرمقدم کیااورانہیں مبارکباددی۔بعدازاں حیدرعباس رضوی اورعبدالرؤف صدیقی نے ملک شاہنوازاعوان ایم کیوایم میں شمولیت کرنے والے افراد کو قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرواورایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کاتفصیلی دورہ کرایااورانہیں ایم کیوایم کے تنظیموں کاموں سے آگاہی فراہم کی۔



9/28/2024 4:18:48 AM