Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین عمیر شاہ کو پولیس اہلکار کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


 Posted on: 11/6/2013
نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین عمیر شاہ کو پولیس اہلکار کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
تشدد کا واقعہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ اور محکمہ پولیس پر بدنما داغ ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کیمرہ مین عمیر شاہ سے تشدد کے واقعہ پر دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی 
کراچی ۔۔۔6، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین عمیر شاہ کو پولیس افسران کی موجودگی میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ تشدد کے اس واقعہ کو آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس افسران کی موجودگی میں پولیس اہلکارنے عمیر شاہ کو جس بیدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اس کو دیکھ کر کوئی بھی ذی شعور شخص موقع پر موجود پولیس افسران کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے کیمرہ مین عمیر شاہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین عمیر شاہ کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنائے جانے میں ملوث پولیس اہلکار کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اورجن پولیس افسران کی موجودگی میں تشدد کا یہ افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ رونما ہوا ہے ان کی قانون کے مطابق سخت گرفت کی جائے ۔

9/28/2024 4:15:18 AM