مصطفےٰ عزیزآبادی کومتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا
شاہد رضا اور ریحان عبادت رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر
رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نیشنل اینڈ انٹرنیشنل انفارمیشن سیکریٹری مقرر۔ ارشدحسین ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن ہوںگے
تحریک کے سینئر رکن ڈاکٹرندیم احسان رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر مقرر
غفران حمید تنظیمی معاملات میں رابطہ کمیٹی کی معاونت کریں گے
تحریک کی تنظیم نوکے سلسلے میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے اہم اورتفصیلی اجلاس میں فیصلے
بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تنظیم نوکے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق (Ratification/assent) کردی کنوینر، ڈپٹی کنوینرزاوراراکین رابطہ کمیٹی تنظیم کو منظم کرنے کیلئے متحد ہوکرکام کریں۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین
لندن … 26 فروری 2023 ئ
تحریک کی تنظیم نوکے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رابطہ کمیٹی کاایک اہم اورتفصیلی اجلاس اتوارکی شب ہوا ۔ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیااورساؤتھ افریقہ سے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کام کومزیدبہتر بنانے کے لئے تنظیم نوکے سلسلے میں آپس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد متفقہ طورپر مصطفےٰ عزیزآبادی کورابطہ کمیٹی کا کنوینر اور شاہد رضا اور ریحان عبادت کورابطہ کمیٹی کاڈپٹی کنوینر مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا کو نیشنل اینڈ انٹرنیشنل انفارمیشن سیکریٹری مقررکرنے کافیصلہ کیاگیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین کو ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن مقرر کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ افتخارحسین، سفیان یوسف، شاہد مصطفےٰ، علی تراوش، محفوظ حیدری، عاطف شمیم اور حسان بٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اجلاس میں تحریک کے سینئر ترین رکن ڈاکٹرندیم احسان کورابطہ کمیٹی کاایڈوائزر مقررکرنے کافیصلہ کیاگیاجبکہ غفران حمید آئی ٹی ٹیم کے معاملات کے ساتھ ساتھ تنظیمی معاملات میں مرکزی رابطہ کمیٹی کی معاونت کریں گے۔
رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کوتوثیق کے لئے تحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوبھیجاگیا۔ جناب الطاف حسین نے تنظیم نوکے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی توثیق (Ratification/assent) کردی۔
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوتنظیم نو کے فیصلوںپر مبارکباد پیش کی اورکنوینر، ڈپٹی کنوینرز سمیت تمام اراکین رابطہ کمیٹی پر زوردیاکہ وہ باہمی مشاورت سے فیصلے کریں اورتحریک کے کام مزیدبہتر بنانے اورتنظیم کو منظم کرنے کے لئے متحد ہوکرکام کریں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان فیصلوں کوتحریک اورقوم کے حق میں بہترثابت کرے۔ تمام اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کوتنظیم نوکے فیصلوںپر مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دلایاکہ وہ اپنے فرائض مزیدبہترانداز میں انجام دیں گے اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کے پیغام کوپھیلانے کے لئے اپنا کردارادا کریں گے ۔
link :: jang News
https://e.jang.com.pk/detail/382086
٭٭٭٭٭