پی آئی بی کالونی پلاٹ 14 کے 1200 خاندانوں کوان کے گھروںسے بیدخل کرنے کے احکامات کومنسوخ کئے جائیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پی آئی بی کالونی کے مظلوم خاندانوں کے سروںسے ان کی چھت نہ چھینی جائے ۔رابطہ کمیٹی کی سپریم کورٹ سے اپیل
کراچی میں کئی غیرقانونی بستیاں قائم ہیں لیکن حکومت، عدالت اورریاستی اداروںکویہ غیرقانونی بستیاں نظر نہیں آتیں مگر مہاجروںکے قانونی گھروںکومسمارکیا جارہا ہے
پی آئی بی کالونی کے مکینوںکوبیدخل کئے جانے پر قائدتحریک الطاف حسین کوبہت دکھ اورافسوس ہے
آج مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں اس کے اصل ذمہ دارقوم کے غدارہیں جو ظلم ڈھانے والوں کے دوست اور ان کے شریک کار بنے ہوئے ہیں، عوام ان کامحاسبہ کریں
رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، شاہد رضا، محفوظ حیدری اورسفیان یوسف کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہنگامی وڈیوبریفنگ سے خطاب
لندن …20 فروری 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پی آئی بی کالونی کے 1200 خاندانوں کوان کے گھروںسے بیدخل کرنے کے احکامات کی شدیدمذمت کی ہے اورسپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پی آئی بی کالونی کے ان خاندانوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے احکامات کومنسوخ کیاجائے۔
یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، شاہد رضا، محفوظ حیدری اورسفیان یوسف نے پیرکی شام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہنگامی وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پی آئی بی کالونی قیام پاکستان کے بعد قائم کی گئی تھی جہاں ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجر آباد ہوئے ۔ ہزاروں مہاجرخاندان کئی دہائیوں سے قانونی طورپرپی آئی بی کالونی میں آباد ہیں لیکن دوروزقبل PIBکالونی پلاٹ نمبر 14 پر آباد1200 مہاجر خاندانوں کے مکانات کوغیرقانونی قراردیکر 24 گھنٹوں کے اندر مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیںاوراس کے لئے کسی عدالتی فیصلے کو جواز بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے اس اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، پی آئی بی کالونی کے ان مکینوںکوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کا ظالمانہ حکم منسوخ کیا جائے اور اوران مظلوم خاندانوں کے سروںسے ان کی چھت نہ چھینی جائے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں کئی ایسی غیرقانونی بستیاں قائم ہیں جہاں دوسرے صوبوںسے آنے والوں نے زمینوںپر قبضے کرکے غیرقانونی طورپر اپنی آبادیاں قائم کی ہیں لیکن حکومت، عدالت اورریاستی اداروںکویہ غیرقانونی بستیاں نظر نہیں آتیں لیکن کراچی میں مہاجروںکے لیز اورقانونی گھروںکومسمارکیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل ریلوے کالونی، موسیٰ کالونی، غریب آباد، ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں، نسلہ ٹاور اورمجاہد کالونی کے قانونی مکانات کومسمار کیاگیا اور اب پی آئی بی کالونی کے قانونی مکانات میں رہنے والوںکو ان کے گھروںسے بیدخل کیاجارہاہے ۔ یہ اقدام سراسر ظلم ہے ، اس ظلم کوبند کیاجائے اورپی آئی بی کالونی کے مکینوںکوان کے گھروںسے بیدخل نہ کیاجائے ۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ پی آئی بی کالونی کے مکینوں کوان کے گھروںسے بیدخل کئے جانے کی معاملے کی اطلاع ملنے پر قائدتحریک الطاف حسین کوبہت دکھ اورافسوس ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اوران کے وفاپرست ساتھی پی آئی بی کالونی پلاٹ 14کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں اور ہم ہرفورپر ان کے لئے آوازاٹھائیںگے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم موجود تھی توکسی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ مہاجروں کے علاقوں پر چڑھائی کرے، ان کی بستیوںکوتاراج کرے، ان کے لیزاورقانونی مکانات کومسمار کرے لیکن جب سے ایم کیو ایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی گئی ہے اورمہاجر قوم کے چند ضمیرفروشوں نے تحریک اورقوم سے غداری کی ہے تب سے مہاجروںپرمظالم کاسلسلہ دراز ہوگیاہے اور مہاجروں کی بستیوںکومسمار کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ آج مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں اس کے اصل ذمہ دارقوم کے یہ غدارہیں جومہاجروں پر ظلم ڈھانے والوں کے دوست اورشریک کار بنے ہوئے ہیں لہٰذا مہاجروں کو
چاہیے کہ وہ ان ضمیرفروشوں کا محاسبہ کریں۔
٭٭٭٭٭