Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے علاقے بارکھان کے واقعہ پر قائدتحریک الطاف حسین کابیان


بلوچستان کے علاقے بارکھان کے واقعہ پر قائدتحریک الطاف حسین کابیان
 Posted on: 2/21/2023
بلوچستان کے علاقے بارکھان کے واقعہ پر قائدتحریک الطاف حسین کابیان

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ایک سردار کی نجی جیل میں بلوچ خاتون اور ان کے بچوں کی قید  کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کو ملک میں رائج وحشت وبربریت کے ظالمانہ نظام کی بدترین مثال ہے ۔فوج کے کرپٹ جرنیلوں کی اشرافیہ ، سرداروں اور جاگیرداروں کا گٹھ جوڑ ملک کیلئے تباہ کن ہے۔
فوج کی موجودگی میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں کی نجی جیلوں کاوجود ، جہاں بے گناہ غریب ہاریوں، مزدوروں اور کسانوں کوان کے بیوی بچوںاوربیٹیوںسمیت قید رکھاجاتا ہے اور آوازاٹھانے پرسفاکی سے قتل کردیا جاتا ہے ، وہاںبارکھان میں پیش آنے والا سفاکانہ قتل کایہ تازہ واقعہ پوری فوج کومنہ چڑا رہا ہے۔ 
فوج اورانٹرسروسزانٹیلی جنس (ISI) کی غیرآئینی وغیرقانونی ، سفاکانہ اورظالمانہ کارروائیاں اگر
 فی الفور ختم نہ ہوئیں تو فوج کا یہ ناجائز عمل ملک کے مزید ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔
کرپشن کے ذریعے اربوں کھربوں روپے کے مالک بننے والے کرپٹ جرنیلوں کے احتساب کے بغیرہرقسم کے احتساب کا عمل اور ملک کی عدالتوں کاوجود قطعی اورقطعی بے معنی ہے۔
 بے گناہ شہریوں کا ماورائے عدالت قتل کرنے ، معصوم لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے ، انہیں فوجی ٹارچر سیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور ہرمحکمے میں فوج کی مداخلت کے خلاف پاکستان کے عوام کو متحد ہوکر آواز حق بلند کرنی ہوگی ورنہ عوام کی خاموشی اورمصلحت پسندی کا عمل ملک کے مزید ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔ 



1/4/2025 10:58:47 PM