Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترمہ عاصمہ جہانگیر کاکردار حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے، بانی وقائد تحریک الطاف حسین


محترمہ عاصمہ جہانگیر کاکردار حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے، بانی وقائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 2/11/2023
محترمہ عاصمہ جہانگیر کاکردار حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے، بانی وقائد تحریک الطاف حسین
محترمہ عاصمہ جہانگیر حوصلے ، ہمت، بہادری اور عزم کی مثال تھیں
وہ ملک میں جمہوریت کے استحکام ، آئین کی بالادستی، انصاف وقانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی علمبردار تھیں
جب میری تحریر، تقریراورتصویر نشروشائع کرنے پر غیرقانونی پابندی عائد کی گئی تو کوئی وکیل میرا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا
محترمہ عاصمہ جہانگیر نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر میرے مقدمے کی پیروی کی 
محترمہ عاصمہ جہانگیر ،وکلاء برادری اور مظلوم عوام کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیں گی 
 معروف قانون داںاور انسانی حقوق کی علمبردار محترمہ عاصمہ جہانگیر کو 
شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
لندن۔۔۔11،فروری 2013ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف قانون داںاور انسانی حقوق کی علمبردار محترمہ عاصمہ جہانگیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محترمہ عاصمہ جہانگیر کاکردار حقوق کی جدوجہد کرنےوالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
جناب الطاف حسین نے محترمہ عاصمہ جہانگیرکی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ محترمہ عاصمہ جہانگیر محض ماہرقانون اوروکلاء رہنماء ہی نہیں تھیں بلکہ وہ حوصلے ، ہمت، بہادری اور عزم کی مثال ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کے استحکام ، آئین کی بالادستی، انصاف وقانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی علمبرداربھی تھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب ستمبر2015 ء میری تحریر، تقریراورتصویر نشروشائع کرنے پر غیرقانونی پابندی عائد کی گئی اورریاستی جبرکے باعث کوئی بھی وکیل عدالت میںمیرا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا تو ایسے میںمحترمہ عاصمہ جہانگیر نے نتائج کی پرواہ کیے بغیرہمت وحوصلے اوربہادری کے ساتھ میرے مقدمے کی پیروی کی جس کی پاداش میں انہیں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیاگیا ، جب تمام تر دھمکیوں اوراوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود محترمہ عاصمہ جہانگیر کو اصول پرستی اورحق پرستانہ جدوجہدسے باز نہ رکھاجاسکا توبالآخر انہیں زہردیکرقتل کردیاگیا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ عاصمہ جہانگیر ہرقسم کی آمریت کے خلاف تھیں،وہ جمہوریت ،شہری آزادی اورمظلوموں کے انسانی حقوق کیلئے مضبوط اور توانا آواز تھیںاورانہوں نے اپنی ساری زندگی اپنے مشن ومقصدکیلئے جدوجہد کرتے گزاردی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بظاہر محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ جسمانی طورپرہمارے درمیان نہیں ہیںلیکن وہ اپنے بہادرانہ عمل وکردار کے باعث نہ صرف وکلاء برادری بلکہ ملک بھرکے مظلوم عوام کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
جناب الطاف حسین ایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنان وعوام کی جانب سے محترمہ عاصمہ جہانگیر کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، محترمہ عاصمہ جہانگیر کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭

1/4/2025 11:19:06 PM