Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا کے نام ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا خط


  آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا کے نام  ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا خط
 Posted on: 2/3/2023 1
 ملک اوربیرون ملک تمام منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادوں اور
 ہر قسم کی دولت کو آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے اوراسے دستاویزی شکل میں لایا جائے۔الطاف حسین 
 مجھے محسوس ہوتاہے کہ حکومت پاکستان گریڈ 17سے گریڈ 22 کے افسران کی ظاہر اورپوشیدہ اصل دولت، اثاثوں اور جائیدادوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گی
 آئی ایم ایف پروگرام پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تحقیقات میں اعلیٰ مہارت رکھنے والے 100افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے 
 آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا کے نام
 ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا خط
لندن  …  3 فروری  2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا(Kristalina Georgieva) کو آج ایک خط روانہ کیاہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی اورشرائط پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمداورمطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے تحقیقات میں اعلیٰ مہارت رکھنے والے 100افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے ۔  جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے محسوس ہوتاہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے ٹاسک کو پورا نہیں کرے گی اورگریڈ 17سے گریڈ 22 کے افسران کی ظاہر او رپوشیدہ اصل دولت، اثاثوں اورجائیدادوںکی تفصیلات ظاہر نہیں کریگی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اچھے اورشفاف تعلقات کے لئے یہ ضروری ہے جومکمل شفافیت اورکرپشن پر چیک رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کواس بات کویقینی بناناہوگاکہ تمام چھپائی گئی دولت کو بے نقاب کیاجائے اورملک وبیرون ملک تمام منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوںاورہرقسم کی دولت کوIMF کے سامنے پیش کیا جائے اوراسے دستاویزی شکل میں لایا جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے اپنے خط میں مزیدکہاکہ اس پیغام کی روح بالکل واضح ہے اوراس میں تجویز کردہ اقدامات پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام کی شفافیت کویقینی بنائیں گے۔ 
 

٭٭٭٭٭
 


1/4/2025 11:08:30 PM