ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث راؤ انوار کو باعزت بری کیاجانا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ الطاف حسین
سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثارنے راؤ انوارکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس کی تعریف میںکلمات اداکئے
جنرل قمرباجوہ نے نقیب اللہ محسود شہید کے والدسے پکا وعدہ کیاکہ وہ قاتلوں کو سزادلائیںگے لیکن کچھ نہ ہوا
ایلومیناتی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فردکو کبھی سزانہیں ہوئی
رولنگ ایلیٹ اسلئے الطاف حسین کے خلاف ہے کہ میں حسینی ہوں، میں کسی یزید کے آگے سرینڈرکرنے کیلئے تیارنہیں ہوں
پاکستانی ایلومیناتی کی پہچان اوران کے کردار کے بارے میں دسویں لیکچر میں اظہارخیال
لندن … 23 جنوری 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار کو عدالت سے باعزت بری کیاجانا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پیرکوپاکستانی ایلومیناتی کی پہچان اوران کے کردار کے بارے میں اپنے دسویں لیکچر میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج مجھے یہ دیکھ کرانتہائی دکھ ہوا کہ راؤ انوار جو پختون نوجوان نقیب اللہ محسود اوردیگر ہزاروں معصوم وبے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ہے اسے اور اس کے 15 ساتھیوں سمیت انسداددہشت گردی کی عدالت نے بری کردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے فرد کاعدالت سے بری کیاجاناپاکستانی ایلومیناتی کے کردار کوواضح کرتاہے جوکسی بھی شعبے میں ہو، وہ ایک دوسرے کوتحفظ فراہم کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد راؤانوار چھپتاپھررہاتھا، اس دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس ایک درخواست آئی ، اس پر سپریم کورٹ نے اسے طلب کیا اورراؤ انوارکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس کی تعریف میںکلمات اداکئے ، اس کے بعدنہ اسے سزاہوئی اور نہ کوئی عدالتی کارروائی ہوئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ صاحب نقیب اللہ محسود شہید کے گھرتعزیت کے لئے گئے اوراس کے والد کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کران سے پکا وعدہ کیاکہ وہ نقیب اللہ محسودکے قاتلوں کو سزادلائیںگے لیکن جنرل قمرباجوہ بھی اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائرہوگئے اورجسٹس ثاقب نثار بھی ریٹائرہوکر مزے کررہے ہیں اورراؤ انوار رہا ہوگیاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایلومیناتی کی پہچا ن یہ ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق مارشل لاء لگانا آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری ہے جس کی سزا موت ہے لیکن پاکستان میں جب بھی مارشل لاء لگاتو کیا عدالت عظمیٰ نے مارشل لا لگانے والوں میں سے کسی ایک کوبھی سزادی ؟ یاان کے خلاف کوئی کارروائی کی؟ بلکہ سپریم کورٹ نے ہرمارشل لاء کو حرام قراردینے کے بجائے حلال یعنی جائز قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایلومیناتی خواہ پولیس میں ہو، فوج میں ہو، ایجنسیز میں ہو یابیوروکریسی میں ہو یا کسی بھی شعبہ میں ہواس سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فردکوپاکستان کی تاریخ میںکبھی سزا نہیں ہوئی، پھانسی پر کوئی بڑاآدمی نہیں چڑھایا گیا،بڑے بڑے کرپشن میں ملوث ہونے کے باوجود آج تک کوئی سزا نہیںدی گئی ۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیشہ سے ایلومیناتی آزاد اورغریب گرفتارہوتاآیا ہے۔ امیر اورغریب کی یہ لڑائی شروع سے چلی آرہی ہے اوراب بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رولنگ ایلیٹ الطاف حسین کے خلاف اسلئے ہے کہ میں حسینی ہوں، میں کسی یزید کے آگے سرینڈر کرنے کے لئے نہ کل تیارتھا، نہ آج تیار ہوں۔ میں پاکستانی ایلومیناتی کے آگے سرینڈرکرنے کے لئے تیارنہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آپ الطاف حسین کوخواہ کتناہی براکہیں، دیکھنا یہ ہے کہ اب صحافی اورمیڈیاکے کتنے لوگ ہزاروں افراد کے قاتل راؤ انوار کوبری کئے جانے پرکیاکہتے ہیں اور کیا کارنامے انجام دیتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اپنے
پیغام میں انہوں نے دعاکی کہ جو لوگ بھی راؤ انوار کے ہاتھوں شہید کئے گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
٭٭٭٭٭