ُُُپشاورمیں خودکش حملہ …بانی وقائد جناب الطاف حسین کا بیان
30، جنوری2023ئ
آج 30، جنوری2023ء بروزپیرکے دن صوبہ خبیرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور کی پولیس لائنز کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں سینکڑوں نمازی شہیدوزخمی ہوگئے
انا للہ وانا الہ راجعون
٭
میں اس دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتا ہوںاور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتا ہوں
٭
مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ، سوگوارخاندانوں کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔(آمین ثمہ آمین)
٭
اس انتہائی افسوسناک واقعہ پر میں وزیردفاع خواجہ آصف کے اس بیان پر حیرت کااظہارکرتا ہوں جس میں انہوںنے اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہاہے کہ '' یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ لوگ اب ان دہشت گردوں کے خلاف باہر نکلنے لگے ہیں اور مظاہرے بھی کرنے شروع کردیے ہیں''
2
٭
میں خواجہ آصف سے سوال کرتا ہوںکہ دہشت گردوں سے نمٹنا، دہشت گردی کی روک تھام کرنا اور دہشت گردوں کو پکڑنا یہ ملک کے سیکوریٹی اداروں کا کام ہے یا ملک کے عوام کا کام ہے ؟
٭
میں نے کراچی میں مکمل امن قائم کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت گلیوں اورمحلوں میں حفاظتی گیٹ لگوائے اور محلہ کمیٹیاں بناکر چوکیداری نظام نافذ کیا تو اسٹریٹ کرائم کا گراف زیرو پر آگیا تھا لیکن 19، جون 1992ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرواکرفوج سے تمام حفاظتی گیٹس تڑوادیے تھے اور دوسری طرف جرائم پیشہ افراد کو لوٹ مار اور قتل وغارتگری کی کھلی آزادی دے دی تھی ۔ کوئی بھی شہری ، ماں ، بہن ، بیٹی ، بزرگ اور نوجوان آج ان چوروں اورڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے ۔
ایم کیوایم کے مرکز ''نائن زیرو''کوSeal کیاگیا اور پھر نذرآتش کردیا گیا …ایم کیوایم کے تمام دفاتر بندکردیے گئے اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے حتیٰ کہ ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
3
آج پاکستان کے تمام علاقوں کے دہشت گردوں کو ایک طرف کراچی میں بھیج کرلوٹ مار اور قتل وغارتگری کی کارروائیاں کروائی جارہی ہیں اوردوسری طرف حکومت نے کراچی کے عوام کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مظاہرے کرنے یاچوکیداری نظام قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔ کراچی اور اور کراچی کے شہریوں کو چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔
سیکوریٹی اداروںکے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری میں جس طرح مستعدی کامظاہرہ کرتے ہیں وہ مستعدی ڈاکوؤں ، چوروں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے مجرموں کے خلاف دیکھنے میں کیوں نہیں آتی؟
میں خواجہ آصف کے علم میں یہ بات بھی لانا چاہتا ہوں کہ تمام تمام دہشت گرد، خودکش حملہ آور اور بم دھماکے کرنے والے آپ ہی نے بنائے ہیں … آپ کوماضی وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے شہباز شریف کا وہ بیان یاد دلاناچاہتا ہوں جس میں انہوںنے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ
4
اے طالبان والو!!
ہم اور تم تو ایک ہی ہیں …آپ کا اور ہمارا مقصد بھی ایک ہے …لہٰذا ، خدارا !…پنجاب میں دھماکے نہ کرنا ۔ یعنی طالبان ملک کے تمام علاقوں میں دہشت گرد حملے کریں سوائے پنجاب کے ۔
خواجہ آصف کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ جب ملک کے سیکوریٹی ادارے ، سیکوریٹی کاانتظام سنبھالنے کے بجائے فیکٹریاں، ہاؤسنگ اسکیمیں، گوشت ،سبزی اور سیمنٹ سے لیکر ہر چھوٹا بڑا کاروبار کرنے میں مصروف ہوجائیں تو کیاآسمان سے فرشتے اتر کر پاکستان کے عوام کی سیکوریٹی کاانتظام سنبھالیں گے؟؟
آج صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کسی کودہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اورآج پشاور میں جوافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کیا دہشت گردوں نے ان سے اجازت لیکر کیاہے؟؟
٭٭٭٭٭