Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ اوروکٹوریہ مارکیٹ میں آگ لگی نہیں بلکہ طاقتور حلقوں نے سازشی منصوبہ کے تحت لگائی ہے۔الطاف حسین


  کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ اوروکٹوریہ مارکیٹ میں آگ لگی نہیں بلکہ طاقتور حلقوں نے سازشی منصوبہ کے تحت لگائی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/18/2021

 کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ اوروکٹوریہ مارکیٹ میں آگ لگی نہیں بلکہ طاقتور حلقوں نے سازشی منصوبہ کے تحت لگائی ہے۔الطاف حسین
 کراچی کی مارکیٹوں کوآگ لگائے جانے کے گھناؤنے واقعات کراچی کے عوام کے جسمانی ومعاشی قتل کی سازش کاحصہ ہیں
 ان ظالمانہ واقعات پر میرا دل کتنا خون کے آنسو رورہاہے یہ میں جانتاہوں یا خداجانتاہے ۔الطاف حسین
میں دکانداروں کے غم میں برابر کا شریک ہوں مگرمیں بہت مجبورہوں کہ فی الحال میں ان واقعات پر نوحہ خوانی،ماتم، افسوس، ہمدردی اورآنسو بہانے کے علاوہ اورکچھ نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
 کاش کراچی کے عوام سے ووٹ لینے والے کراچی کے عوام سے غداری نہ کرتے توآج کراچی میں یہ کچھ نہ ہوتا۔الطاف حسین

لندن … 18 نومبر 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ اورزینب مارکیٹ کی بالائی منزل پر قائم وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعات پر سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔ اہلیان کراچی کے نام اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ میںیہ آگ لگی نہیں بلکہ اطلاعات کے مطابق طاقتور حلقوں نے ایک سازشی منصوبہ کے تحت لگائی ہے ، جس سے برسوں کی جمی جمائی سینکڑوںدکانیں راکھ کاڈھیر بنادی گئی ہیں اورتاجروں کااربوں روپے کانقصان ہواہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کی مارکیٹوں کوسازش کے تحت آگ لگائے جانے کے یہ گھناؤنے واقعات کامقصد صرف کراچی کی مارکیٹوں کوتباہ کرنانہیں بلکہ یہ کراچی کے عوام کے جسمانی ومعاشی قتل کی سازش کاحصہ ہے۔
جناب الطاف حسین نے اہلیان کراچی خصوصاً کوآپریٹو مارکیٹ اوروکٹوریہ مارکیٹ کے دکانداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان ظالمانہ واقعات پر میرا دل کتنا خون کے آنسو رورہاہے یہ میں جانتاہوں یا خداجانتاہے ، میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں مگرمیں بہت مجبورہوں کہ فی الحال میں ان واقعات پر نوحہ خوانی،ماتم، افسوس، ہمدردی اورآنسو بہانے کے علاوہ اورکچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ کاش کراچی کے عوام سے ووٹ لینے والے کراچی کے عوام سے غداری نہ کرتے توآج کراچی میں یہ کچھ نہ ہوتا۔ 
 


12/9/2021 1:02:32 AM