بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کو ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
بائیکاٹ کی کامیابی کیلئے نامساعد حالات کے باوجود دن رات کام کرنے والے تمام وفاپرست کارکنوں کو سلام تحسین
بائیکاٹ کے سلسلے میںرات دن ٹیم ورک کے طورپرکام کرنے پر رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو شاباش
آپ کی محنت جیت گئی اوردشمن ہار گئے ۔ الطاف حسین
بائیکاٹ کے سلسلے میں طویل خصوصی نشریات چلانے پر وی آر الطافسٹ اورآئی ٹی ٹیم کے ایک ایک رکن کوشاباش
لندن … 15 جنوری 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اتوارکی شام را بطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یارکے کارکنوں،ماؤں بہنوں، نوجوانوں، بزرگوںاوربچوں نے جس طرح بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کیاہے اس پر میں تمام وفاپرستوںکوشاباش اور خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی کامیابی کے لئے نامساعد حالات کے باوجود دن رات محنت وجانفشانی سے کام کرنے والے تمام وفاپرست کارکنوںکوسلام تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بائیکاٹ کے سلسلے میںرات دن ٹیم ورک کے طورپرکام کرنے پر رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو شاباش پیش کی اورکہاکہ آپ کی
محنت جیت گئی اوردشمن ہار گئے ۔ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں کئی گھنٹوں طویل خصوصی نشریات چلانے پر وی آر الطافسٹ اورآئی ٹی ٹیم سے گفتگوکرتے ہوئے ایک ایک رکن کوشاباش پیش کی ۔ انہوں نے خصوصی نشریات میں شرکت کرنے والے تمام صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے بھی اظہار تشکرکیا۔
٭٭٭٭٭