Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریکی کام کومزید منظم کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کوکراچی کے سیکٹرزاورسندھ کے زونوں کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں


تحریکی کام کومزید منظم کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کوکراچی کے سیکٹرزاورسندھ کے زونوں کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں
 Posted on: 10/29/2021
تحریکی کام کومزید منظم کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کوکراچی کے سیکٹرزاورسندھ کے زونوں کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں
 کنوینر طارق جاوید کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیوبریفنگ سے خطاب میں اعلان 
 رابطہ کمیٹی کے ارکان اپنے اپنے متعلقہ سیکٹرز اورزونوں کے ساتھیوںسے خود رابطہ کریںگے۔ طارق جاوید
کارکنان اس سلسلے میں رہنمائی کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے واٹس اپ نمبر 0044-7908510556  پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ طارق جاوید
رابطہ کمیٹی کے ارکان میں پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزیونٹوں کے تنظیمی معاملات کی نگرانی بھی سونپی گئی ہے ۔طارق جاوید 

لندن… 29  اکتوبر 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بڑھتے ہوئے تحریکی کام کومزید منظم کرنے کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوکراچی کے سیکٹرزاورسندھ کے زونوں کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داری تفویض کردی ہیں ۔اس بات کااعلان کنوینر طارق جاوید نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق جاوید نے کہاکہ تحریکی کام کومزیدمنظم کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی میں مزید پانچ ارکان کااضافہ کیاگیاہے جس کے بعد اب رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ رابطہ کمیٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں اوورسیز کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کراچی کے سیکٹرز اور سندھ بھر کے زونوں اور دیگرتنظیمی شعبہ جات کے ساتھیوں سے رابطوں کوبہتربنانے اور تنظیمی کام کومزید مربوط بنانے کیلئے تقسیم کار کی ہے اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کومختلف سیکٹرز اور زونوں کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داری تفویض کی گئی ۔طارق جاوید نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے جس رکن کوجن سیکٹرزاورزونوں کے تنظیمی معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنے اپنے متعلقہ سیکٹرز اورزونوں کے ساتھیوںسے خود رابطہ کریںگے۔ طارق جاوید نے کہاکہ اگر رابطہ کمیٹی کے متعین کردہ رکن کسی سیکٹر یا زون میں رابطہ نہ کرسکیں یااس سلسلے میں اگر ساتھیوںکوکسی قسم کی رہنمائی چاہیے ہو تو وہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے واٹس اپ نمبر 0044-7908510556  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے ارکان کواوورسیزیونٹوں کے تنظیمی معاملات کی نگرانی بھی سونپی گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭



12/9/2021 12:17:56 AM