Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جدوجہد میں سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کی جدوجہد میں سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2013
ایم کیوایم کی جدوجہد میں سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ الطاف حسین
31 اکتوبر 1986ء کا دن ایم کیوایم کی جدوجہد کا ایک ناقابل فراموش دن ہے
31 اکتوبر 1986ء کو ایم کیوایم کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد جانے والے قافلوں پر سہراب گوٹھ اور مارکیٹ چوک کے مقام پر مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے درجنوں معصوم و بے گناہ کارکنوں کو شہید و زخمی کر دیا تھا
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء نے اپنے لہو سے قربانی کی ایسی تاریخ رقم کی جو فراموش نہیں کی جاسکتی
اللہ تعالیٰ شہیدوں کی لازوال قربانیوں کے صدقے ہماری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے
قائد تحریک الطاف حسین کی سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی ستائیسویں برسی کے موقع پر گفتگو۔ شہداء کو خراج عقیدت
لندن۔۔۔31، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سانحہ 31 اکتوبر سہراب گوٹھ کے شہداء کی ستائیسویں برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ 31 اکتوبر1986 ء کا دن ایم کیوایم کی جدوجہدکاایک ایساناقابل فراموش دن ہے جب ایم کیوایم کے دوسرے عوامی جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ایم کیوایم کے قافلوں پر کراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآباد میں مارکیٹ چوک کے مقام پر مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنوں کو شہیدوزخمی کردیاتھا لیکن افسوس کہ ایم کیوایم کے قافلوں پر حملہ کرکے معصوم وبے گناہ کارکنوں کوخون میں نہلانے والے عناصر کوگرفتار نہیں کیاگیا ۔جناب الطاف حسین نے سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان شہداء نے اپنے لہوسے قربانی کی ایسی تاریخ رقم کی کہ وہ کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کی لازوال قربانیوں کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنار فرمائے۔

9/28/2024 4:16:21 AM