کراچی،حیدرآباد،سکھر، اور مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں،جئے الطاف کے زوردار نعرے
قائدتحریک کے حق میں بینرز،پینا فلیکس پوسٹرز لگائے گئے،
''نیاسال ہرسال الطاف حسین کے ساتھ'' کی وال چاکنگ
کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوآدم ، شہدادپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اوردیگر
شہروں میں بھی ریلیاں نکالیں
لندن …3 جنوری 2023ئ
سالِ نو کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں، بینرز،پینا فلیکس اور پوسٹرز لگائے گئے اور وال چاکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں، چورنگیوں، اوور ہیڈ برجز اور دیگرمقامات پر ایم کیوایم کے مختلف سیکٹروں کی جانب سے بینرز،پینافلیکس اورپوسٹرزلگائے گئے جن پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تصاویر کے ساتھ ساتھ نئے سال کے حوالے سے ''نیاسال…ہرسال الطاف حسین کے ساتھ '' تحریر تھا۔ شہرکے مختلف علاقوں میں اسی حوالے سے ''نیاسال…ہرسال الطاف حسین کے ساتھ '' کی وال چاکنگ کی گئی تھی۔ کراچی میں سالِ نو کاخیرمقدم کرنے کے سلسلے میں فائیو اسٹار چورنگی اورمختلف مقامات پر جمع ہونے والے ہزاروں نوجوانوں نے Happy New Year کے ساتھ ساتھ ''نعرہ الطاف …جئے الطاف '' کے زوردار نعرے لگائے ۔ اس دوران کراچی میں مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردنوجوانوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،پوسٹرزاورجناب الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں ۔ انہوں نے وقفہ وقفہ سے مختلف مقامات پر رک کرجناب الطاف حسین کے حق میں زوردار نعرے لگائے۔
کراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوآدم ، شہدادپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اوردیگرشہروں میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور جمع ہوکر جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے ۔ کراچی کی طرح ان شہروں میں بھی جناب الطاف حسین کی تصویروں والے بینر اور پوسٹرز لگائے گئے اورمختلف علاقوں میں جناب الطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپر# نیا_سال_ہر_سال_ الطاف_ حسین_ کے_ ساتھ کاہیش ٹیگ بھی چلایاگیاجوٹرینڈنگ میں رہا ۔
٭٭٭٭٭