سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے
قائد تحریک الطاف حسین
علی رضا عابدی شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے
علی رضاعابدی شہید کے والد اپنے بیٹے کے سفاک قاتلوںکو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنے کی آس لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے
قائد تحریک الطاف حسین کا علی رضا عابدی شہید کو زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔24، دسمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے اور قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں جناب الطاف حسین نے سید علی رضاعابدی شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ علی رضاعابدی کی شہادت کو چار سال کاعرصہ بیت چکا ہے لیکن ان کے لواحقین آج تک انصاف سے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ علی رضاعابدی شہید کے والد سید اخلاق حسین عابدی اپنے بیٹے کے سفاک قاتلوںکو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنے کی آس لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، شہید کی والدہ محترمہ صبیحہ اخلاق انصاف کے حصول کیلئے ہردروازے پر دستک دے رہی ہیں لیکن ان کی فریاد سننے والاکوئی نہیں ہے ۔ ایم کیوایم کے ہزاروں شہیدوں کے سفاک قاتلوں کی طرح علی رضاعابدی شہید کے قاتلوں کو بھی گرفتارنہیں کیاگیا اور وہ آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سید علی رضاعابدی شہید کے قاتلوں کو ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہید کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی شہیدکی والدہ محترمہ ، بیوہ ، بچوں اوردیگر لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ، سید علی رضاعابدی شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرکے اور شہید کے سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔(آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭