ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی
مسیحی عوام کوکرسمس کی دلی مبارکباد
لندن…24دسمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے دنیابھرمیں آبادتمام مسیحی عوام کوکرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ کرسمس پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ یہ کرسمس مسیحی برادری سمیت تمام مذاہب اورعقائدکے ماننے والوں کے لئے نیک شگون ثابت ہو۔ اللہ سب کی مشکلات اور پریشانیاںدور کرے اورسب کے مسائل حل کرے۔
٭٭٭٭٭