19 دسمبر 2022
ایم کیو ایم ساتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر یوسف خان بھائی کی DUNYA NEWS کے ایوارڈ سیرمنی میں شرکتگزشتہ روز مورخہ 18 دسمبر بروز اتوار دنیا نیوز میڈیا گروپ ساتھ افریقہ ریجن کے زیر اہتمام EXCELLENT COMMUNITY SERVICEایواڈ کی تقریب ڈربن شہر میں منعقد کی گئی جس میں شہر بھر سے سماجی سیاسی اور دیگر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔دنیا میڈیا گروپ ساتھ افریقہ کے کراس پانڈینٹ شاہد چوہان نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم ساتھ افریقہ (KKF) کے زیر اہتمام 26 سالوں سے جاری رفاحی کاموں کو مدد نظر رکھتے ہوئے۔ایم کیو ایم ساتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر یوسف خان بھائی کو بھی مدعو کیا گیا ۔ یوسف خان بھائی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے KKF کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے سب حاضرین محفل کو سلام پیش کیا اور تمام حاضرین محفل کو بتایا کہ تمام رفاحی کاموں کے پیچھے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایات اور ان کی تعلیمات کارفرما ہیں,نوٹ،پریس ریلیز کے ساتھ ایوارڈ شیلڈ کا عکس ارسال کیا جارہا ہے
شعبہ نشر و اشاعتایم کیو ایم ساتھ افریقہ