Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ شکاگوچیپٹر کے زیراہتمام یوم شہداء منایا گیا


ایم کیوایم امریکہ شکاگوچیپٹر کے زیراہتمام یوم شہداء منایا گیا
 Posted on: 12/15/2022
ایم کیوایم امریکہ شکاگوچیپٹر کے زیراہتمام یوم شہداء منایا گیا
شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں زبردستخراج عقیدت پیش کیاگیا 
 شہیدوں کا خون رائیگا نہیں جانے دیں گے، سہیل یوسف زئی 
تقریب میں چیپٹرانچارج حارث عثمانی نے بھی اظہارخیال کیا

شکاگو  11دسمبر۔2022
ایم کیو ایم امریکہ شکاگو چیپٹر کے زیرِ اہتمام یومِ شہداء انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں شکاگو میں واقع ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آفس میں تقریب ہوئی۔ 
اجتماع میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل یوسف ز ئی ، شکاگو چیپٹر کے انچارج حارث عثمانی ، جوائنٹ انچارج خالد فاروقی ، رکنِ کمیٹی راشد ، تحریک کے سینئر کارکن آصف سلیم اوردیگر کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پرشہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر سہیل یوسف زئی نے تحریک کی تاریخ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریکی جدوجہد پر تفصیلی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے مہاجر قوم کو شناخت دی وہ کسی قومیت ومذہب کے خلاف نہیں ہیں بلکہ جاگیر دارانہ وڈیرانہ اور مورثی سیاست اور ملک میں دہرے نظام کے خلاف ہیں یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیاگیا جس کے دوران قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین ،بھتیجے عارف حسین اورپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف سمیت ایم کیوایم کے 25ہزار سے زائد کارکنان کو قتل کردیا گیا جبکہ متعدد کارکنا ن کولاپتہ اور گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے تحریک کے تمام شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس  عزم کااظہار کیا کہ ہم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اس موقع پرشکاگوکے چیپٹر انچارج حارث عثمانی نے بھی اظہارکیااورشہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین محترمہ خورشید بیگم مرحومہ ،جناب نذیر حسین مرحوم،ہمشیرہ محترمہ سائر ہ بیگم ،بہنوئی اسلم ابرہانی،بڑے بھائی ناصرحسین شہید ،بھتیجے عارف حسین شہید ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اورشہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف سمیت تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:11:35 PM