ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام یوم شہدا ء حق انتہائی عقیدت
و احترام سے منایا گیا
شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن وفاتحہ خوانی کا اجتماع انعقاد ،
شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
شہداء حق کے لہو کو کسی صورت رائیگانہیں جانے دیا جائے گا، اجتماع میں عزم
لاپتہ واسیر کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر یں گے
جرمنی 15 دسمبر 2022 ئ
ایم کیو ایم جرمنی کے زیرِاہتمام یوم شہداء انتہائی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا گیا یوم شہداء کے موقع پر جرمنی میں اجتماع منعقد کیا گیاجس میں شہداء کے ایصا ل ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اجتماع میں ایم کیوایم جرمنی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرعہد کیا گیا کہ کے شہداء حق کا لہو کسی صورت رائیگانہیں جائے گااور لاپتہ واسیر کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر یں گے۔ بعدا زاں فاتحہ خوانی کی گئی جس میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق،شہید وفا پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف ، قائدتحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ ،والد نذیر حسین مرحوم،ہمشیرہ محترمہ سائر ہ بیگم ،بہنوئی اسلم ابرہانی، بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہیداور تحریک کے تمام شہیدوں کے درجات کی بلندی اور قائدِتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ، درازی عمر،لندن میں پراپرٹی کیس اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
٭٭٭٭٭