Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدالشہدا حضرت امام حسین ، اہل بیت اور شہدائے کربلا کی یاد میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں نیاز حلیم


 سیدالشہدا حضرت امام حسین  ، اہل بیت اور شہدائے کربلا کی یاد  میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں نیاز حلیم
 Posted on: 9/5/2021 1

سیدالشہدا حضرت امام حسین  ، اہل بیت اور شہدائے کربلا کی یاد
 میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں نیاز حلیم 
نیاز حلیم کا اہتمام ایجویئرمیں واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کیاگیا
 نیازحلیم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، معاونین رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی، چیپٹرز کے ذمہ داروں،کارکنوں، شعبہ خواتین کی ارکان اورکارکنان وذمہ داران کے اہل خانہ کی شرکت
حلیم کی تیاری میں کارکنوں اورذمہ داروں کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے ارکان ، خواتین اوریوتھ نے بھی حصہ لیا
 واقعہ کربلاباطل قوتوں کے خلاف حق کی آوازبلند کرنے اوربڑی سے بڑی
 قربانی دینے کادرس دیتاہے۔ طارق جاوید
 فاتحہ خوانی میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا 

لندن …  5  ستمبر 2021ئ
سیدالشہدا حضرت امام حسین  ، اہل بیت اور شہدائے کربلا کی یاد میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام دعوت حلیم کا اہتمام کیاگیا۔نیاز حلیم کا اہتمام لندن کے 

علاقے ایجویئرمیں واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں کیاگیاجس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ،اراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی ، ارشد حسین ، رابطہ کمیٹی کے معاون سفیان یوسف ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم،معاونین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف چیپٹرز کے انچارجز، کمیٹیوںکے ارکان ، کارکنوں، ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی ارکان اور کارکنان وذمہ داران کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ حلیم کی تیاری میں کارکنوں اور ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے ارکان ، خواتین اوریوتھ نے بھی حصہ لیا۔ فاتحہ خوانی سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے میدان کربلا  میں اہل بیت  کی عظیم قربانیوںپرانہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ واقعہ کربلا باطل قوتوں کے خلاف حق کی آوازبلند کرنے اورحق کی بقاء کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کادرس دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارابھی یہ عزم ہے کہ ہم وقت کی یزیدی قوتوںکے خلاف حق کی آوازبلندکرتے رہیںگے۔ طارق جاوید نے شہدائے کربلاکی یاد میں نیاز حلیم کااہتمام کرنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داروں 

اور کارکنوںکو شاباش پیش کی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی ، سیدالشہدا حضرت امام حسین ، اہل بیت اورمعصومین کربلا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا اور شہدائے کربلاکے درجات کی بلندی ، تحریک کی جدوجہد میں اپنی جانوںکانذرانہ پیش کرنے والے شہدااور قائدتحریک الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کی مغفرت اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ 
 ٭٭٭٭٭




9/20/2021 9:31:43 AM