Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا


 ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا
 Posted on: 12/12/2022

 ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا
شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں
 شہدا کی قربانیوں کو کسی طورپر فراموش نہیں کیا جا سکتا، مسعودحسن آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا کااظہارخیال
کیلگری چیپٹر انچارج سید صفدر عباس نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ قائد تحریک کی صحت و درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں

کیلگری…12دسمبر 2022ئ
تحریک کی آبیاری میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے اور ان کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کینیڈا کے کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا ۔یوم شہدا کے اجتماع میں ایم کیوایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزر مسعودحسن، کیلگری چیپٹر کے انچارج سید صفدر عباس، کمیٹی کے ارکان، کارکنان اور ہمدردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی ۔اس موقع پر تحریک کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حاضرین نے شمعیں روشن کیںاوران کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر شہیدوں کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں جن کی قربانیوں سے حاضرین خصوصاً بچوںکوآگاہ کیاگیا۔ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا مسعودحسن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے تمام شہیدہمارے ہیرو ہیں، ہم اپنے شہدا کی لازوال و تاریخی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اوریوم شہدا پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی طورپر فراموش نہیں کیا جا سکتا اور شہدا کا مشن تمام تر نامساعد حالات کے باوجود منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔ مسعود حسن نے شرکاء کوتحریک کے غداروںکی جانب سے تحریک کی پراپرٹیز پردائر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وفاپرست ان ہتھکنڈوںسے مرعوب نہیں ہونگے اور قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے انہوںنے کارکنان اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و درازی عمر اور کامیابی کیلئے دعائیں کریں ۔ کیلگری چیپٹر انچارج سید صفدر عباس نے پروگرام کے اختتام پر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر قائد تحریک کی صحت و درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
٭٭٭٭٭













1/4/2025 11:25:07 PM