Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام آج یوم شہدامنایاگیا


ایم کیوایم کے زیراہتمام آج یوم شہدامنایاگیا
 Posted on: 12/9/2022
ایم کیوایم کے زیراہتمام آج یوم شہدامنایاگیا
کارکنوں، شہیدوںکے لواحقین اور ہمدردوں نے کراچی میں یاسین آباد شہدا قبرستان میں شہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی 
حیدرآبادمیں بھی کارکنوں اور عوام نے شہدائے پکاقلعہ اور تحریک کے دیگرشہیدوں کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی 
 سکھر، میرپورخاص ،ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ میں بھی شہدا کی قبروں پر جاکرپھول چڑھائے گئے
 وڈیوز، ترانوں اورپوسٹرزکے ذریعے شہیدوں کی قربانیوں کو اجاگرکیاگیا۔
 #MQMMartyrsOurHero کاہیش ٹیگ بھی جاری کیاگیا

لندن …  9  دسمبر2022ئ
ایم کیوایم کی تحریکی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کی یاد میں آج یوم شہدامنایاگیااور شہدا کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی توثیق سے رابطہ کمیٹی کی جانب سے کارکنان وعوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ شہداقبرستان اور دیگرشہروں میںشہیدوں کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کریں۔ یوم شہدا کے سلسلے میں آج کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں، شہیدوں کے لواحقین ، ہمدرد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے یاسین آبادمیں واقع شہدا قبرستان جاکر شہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھائے اورشہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری بھی شہداء قبرستان اوراس کے اطراف تعینات تھی جس نے شہداء قبرستان جانے والوں کی تلاشی لی اورانہیں ایم کیوایم کے شہیدوں کے قبرستان کے احاطے کی طرف جانے سے روکا اور انہیں ہراساں کیا تاہم اس کے باوجود کارکنان وہمدرد کسی نہ کسی طرح شہدا قبرستان پہنچتے رہے اور شہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھاکرفاتحہ خوانی کرتے رہے ۔کارکنوں نے شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید، چیئرمین عظیم احمد طارق اور دیگرشہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کایہ سلسلہ شام تک جاری رہا۔ اس کے علاوہ کارکنوں اور ہمدردوں نے شہرکے دیگر قبرستانوں میں جاکر شہیدوں کی قبروںپر فاتحہ خوانی کی ۔ کئی کارکنوں نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شہیدِ وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کی قبرپر حاضری دی، وہاں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ 
کراچی کے علاوہ حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردنوجوانوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں نے گروپ کی شکل میں شہدائے پکاقلعہ اورتحریک کے دیگرشہیدوں کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی اورشہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا۔ حیدرآباد میں بھی شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کایہ سلسلہ دن بھرجاری رہا ۔ اسی طرح سکھر، میرپورخاص ،ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ میں بھی کارکنوں نے ان شہروں سے تعلق رکھنے والے تحریکی شہدا کی قبروںپر جاکرپھول چڑھائے ۔ 
یوم شہداکے موقع پرمختلف وڈیوز، ترانوں،پوسٹرزاورشہدا کی تصاویر کے ذریعے شہیدوںکی قربانیوںکواجاگرکیا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیاپرشہیدوںکوخرا ج عقیدت پیش کرنے کے لئے #MQMMartyrsOurHero کا ہیش ٹیگ بھی جاری کیاگیاجس نے سوشل میڈیاپرٹرینڈ کیا۔ 
٭٭٭٭٭


















































 


1/4/2025 11:29:45 PM