Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریکی جدوجہد میںجانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9دسمبر کویوم شہدامنایاجائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اعلان


  تحریکی جدوجہد میںجانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9دسمبر کویوم شہدامنایاجائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 12/7/2022
 
تحریکی جدوجہد میںجانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9دسمبر کویوم شہدامنایاجائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اعلان
یوم شہداپر شہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھائے جائیںگے اورفاتحہ خوانی کی جائے گی
یوم شہدا پرفجر سے مغرب تک جب وقت ملے یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں تحریک کے شہیدوں کے مزارات پرحاضری دیں۔ کارکنان وعوام سے رابطہ کمیٹی کی اپیل
تحریک کے جو شہدا دیگر قبرستانوں میں مدفون ہیںوہاں ان کے مزارات پر پھول چڑھائیںاورفاتحہ خوانی کریں
 سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اپنے اپنے شہروں میں شہید وں کی قبروںپر پھول چڑھائیں
 اور فاتحہ خوانی کریں ۔رابطہ کمیٹی
 ایم کیوایم اوورسیزیونٹس اپنے اپنے چیٹرز میں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکریں۔رابطہ کمیٹی
 شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ رابطہ کمیٹی کابیان

لندن …  7  دسمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد میںاپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9دسمبر کو یوم شہدامنایاجائے گااورشہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھائے جائیںگے اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ بدھ کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کی تمام تر کامیابیاں تحریکی جدوجہد میں اپنے جانوں کے نذرانے دینے والے شہیدوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں، شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے کارکنان اورہمدردعوام سے اپیل کی کہ وہ یوم شہداکے موقع پرفجر سے مغرب تک جب وقت ملے یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں تحریک کے شہیدوں کے مزارات پرحاضری دیں، پھول چڑھائیں، فاتحہ خوانی کریںاور ا پنے شہداکو خراج عقیدت پیش کریں ۔
 اس کے علاوہ تحریک کے جو شہدا حالات کے جبر یا کسی بھی وجہ سے دیگر قبرستانوں میں مدفون ہیںوہاں جاکران کے مزارات پر پھول چڑھائیںاورفاتحہ خوانی کریں۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اپنے اپنے شہروں میں شہید وں کی قبروںپر پھول چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں۔ اسی طرح پنجاب ، پختونخوااوربلوچستان میں بھی شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اوورسیزکے تمام یونٹوںسے کہا کہ وہ بھی یوم شہدا کے سلسلے میں اپنے اپنے چیٹرز میں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکریں ۔ 
٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:05:06 PM