Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہمحترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر ایم کیوایم کی جانب سے 10روزہ سوگ کااعلان


 قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہمحترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر  ایم کیوایم کی جانب سے 10روزہ سوگ کااعلان
 Posted on: 8/21/2021


قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہمحترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر
 ایم کیوایم کی جانب سے 10روزہ سوگ کااعلان 
دس روزہ سوگ کے دوران تحریک کی سیاسی وتنظیمی سرگرمیاںمعطل رہیں گی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ کی جائے گی ۔رابطہ کمیٹی  
 محترمہ سائرہ بیگم کارکنوں کیلئے ایک شفیق بزرگ اور ماں کادرجہ رکھتی تھیں 
 محترمہ سائرہ بیگم کے شوہراسلم ابراہانی کو گرفتارکرکے اڈیالہ جیل میں طویل عرصہ تک قید رکھ کر اذیتیں دی گئیں جسکے نتیجے میں وہ انتقال کرگئے
محترمہ سائرہ بیگم کے گھرپر کئی چھاپے مارے گئے، انہیں ہراساں کیاگیا لیکن وہ تمام تر کٹھن حالات کا بڑی جرات وہمت سے سامنا کرتی رہیں
 تحریک کے کارکنان وعوام ایک شفیق ماں اوربزرگ ہستی سے محروم ہوگئے
تمام کارکنان قائدتحریک الطا ف حسین کے غم میں برابر کے شریک ہیں 
 کنوینر طارق جاوید اور اراکین رابطہ کمیٹی کامحترمہ سائرہ بیگم کوخراج عقیدت 

لندن  …  21  اگست  2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید اوررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم ( آپا بی) کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اورمحترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر 10روزہ سوگ کااعلان کیاہے ۔ دس روزہ سوگ کے دوران تحریک کی تمام سیاسی وتنظیمی سرگرمیاںمعطل رہیں گی ۔ یوم عزم وفاکے سلسلے میں پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔دس روزہ سوگ کے دوران محترمہ سائرہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ کے اجتماعات کئے جائیںگے اور مرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ 
 اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے محترمہ سائرہ بیگم ( آپا بی ) کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ سائر ہ بیگم نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کی مالک تھیں، وہ ہر ایک کے دکھ درد میں شریک رہتیں اورہرکسی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتیں، تحریک کے کارکنوں کے لئے وہ ایک شفیق بزرگ اور ماں کادرجہ رکھتی تھیں ، تمام ہی کارکنان اورہمدردان کا دل سے احترام کرتے تھے۔ 
 رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سائرہ باجی قائدتحریک الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ تھیں اور قائدتحریک الطاف حسین کی طرح خود بھی ایک بہت باہمت اورباحوصلہ خاتون تھیں ۔ ریاستی آپریشن کے دوران جہاں تحریک کے دیگرکارکنوںاورہمدردوں پر ریاستی مظالم ڈھائے گئے وہیں جناب الطاف حسین کے خاندان کوبھی ریاستی مظالم کانشانہ بنایا گیا۔ 1995ء میں جہاں جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کوگرفتارکرکے تشددکانشانہ بنانے کے بعد شہید کیاگیا اوردیگر رشتہ داروںکے گھروںپر چھاپے مارے گئے وہیںمحترمہ سائرہ بیگم کے شوہراسلم ابراہانی کو بھی گرفتارکرکے سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاگیااور پنجاب کی اڈیالہ جیل میں طویل عرصہ تک قید رکھ کر اذیتیں دی گئیں ۔ انہی اذیتوںکے نتیجے میں وہ انتقال کرگئے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ سائرہ بیگم کاگھرنائن زیروکے قریب واقع ہے، پولیس ورینجرز کی جانب سے 11مارچ 2015ء کوان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیااور ان کے ساتھ توہین آمیزسلوک کیاگیا ۔ 22اگست  2016 کو ایم کیوایم کے خلاف ایک اوربڑاآپریشن شروع کیاگیاتوانہیں مسلسل ہراساں کیا جاتا رہا لیکن وہ تمام تر مصائب ومشکلات کا بڑی جرات وہمت اورحوصلے کے ساتھ سامنا کرتی رہیں اور اپنے گھر پر رہائش پذیر رہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ سائرہ بیگم نے جن مصائب کاسامناکیااورجوقربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ سائرہ بیگم کی رحلت نہ صرف قائدتحریک الطاف حسین بلکہ تحریک کے تمام کارکنان اورہمدردوں کے لئے نہایت دکھ اورصدمہ کاباعث ہے ، تحریک کے کارکنان وہمدردعوام ایک شفیق ماں اوربزرگ ہستی سے محروم ہوگئے ہیں اورسبھی ان کے لئے غمزدہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے تمام کارکنان، مائیں،بہنیں،بزرگ اور عوام اس سانحہ پر قائدتحریک الطا ف حسین کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور دعاگوہیںکہ اللہ تعالیٰ محترمہ سائرہ بیگم کی مغفر ت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلند فرمائے اورقائدتحریک الطاف حسین اورانکے تمام اہل خانہ اورتما م سوگواروںکوصبرجمیل عطافرمائے ۔ 

٭٭٭٭٭



9/20/2021 8:13:15 AM