4دسمبر2022ئ
سندھ کلچر ڈے پر پیغام
سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس میں متعدد ادوار گزرے ہیں ۔ مجموعی طورپرسندھ کی اصل ثقافت امن ، محبت ، بھائی چارگی، اخلاص اور ہرقسم کی عصبیت سے پاک ہوکر ایک دوسرے کے خوشی اورغم میں شریک ہونے کی شاندار روایت رکھتی ہے۔
سندھ کی اصل ثقافت میں جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سندھ میں امیراورغریب ایک ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور کھاتے پیتے تھے۔
میں سندھ کے ایک ایک فرد کوسندھ کی ثقافت ڈے پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعاگوہوںکہ اللہ تعالیٰ پورے سندھ کو جو انسانیت کومحبت وبھائی چارے کادرس دینے والی صوفیوں اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے، اسے صوفیوں اور اولیائے کرام کے صدقے امن وپیار کاگہوارہ بنادے۔
٭٭٭٭٭