محترمہ خورشیدبیگم ایک عظیم ماں تھیں جنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کوحق اور سچائی کے راستے پرچلنے کا درس دیا۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
محترمہ خورشیدبیگم نے بیٹے کی رہائی کیلئے مارشل لاء حکومت سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکارکردیاتھا۔ رابطہ کمیٹی
لندن…4دسمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 37ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ اپنے بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے محترمہ خورشیدبیگم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ خورشیدبیگم ایک عظیم ماں تھیں جنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کونہ صرف جنم دیابلکہ انہیں سچائی اور حق کے راستے پرچلنے اورانسانوں کی مددکرنے کا درس دیا۔ وہ ایک عظیم ماںتھیںجنہوں نے نہ صرف اپنے بیٹے کو حق اور سچائی کے راستے پر ڈٹے رہنے اوراپنے مقصد کا سودا نہ کرنے کی تعلیم دی بلکہ 1979ء میں قائدتحریک الطاف حسین کی پہلی گرفتاری کے موقع پر جب انہیں ان کے بیٹے کی رہائی کیلئے پیشکشیں کی گئیں توانہوں نے خود بھی عزم وہمت کا مظاہرہ کیا اور اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے اس وقت کی مارشل لاء حکومت کے ہاتھوں کسی بھی قسم کاسمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ خورشید بیگم کے درجات بلند کرے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔