الطاف حسین اور مہاجرقوم سے غداری کرنے والے عوام کو اپنی مذموم سازش
کے تحت گمراہ کر رہے ہیں،رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسین
عوام وکارکنان مہاجرقوم کے غداروں کی کسی بھی قسم کی سازش کا حصہ نہ بنیں
کسی بھی نظریاتی وانقلابی تحریکوں میں خواتین کا اہم کر دار ہوتا ہے ،ارشد حسین
جو تحریکیں خواتین کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ کسی صورت نہیں پنپتی ہیں
کارکنان جناب الطاف حسین کی کامیابی کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد کر یں
ان شاء اللہ کامیابی الطا ف حسین کی ہوگی، جیت ہمیشہ حق او رسچ کی
ہوتی ہے،ارشد حسین
شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کورنگی اور ملیر میں دعائیہ اجتماعات سے اظہار خیال
لندن۔۔19نومبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کیلئے ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کورنگی اور ملیر میں الگ الگ دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے، اجتماعات میں لانڈھی، کورنگی شاہ فیصل کالونی اور ملیر کی خواتین وبچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعات سے رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے ٹیلی فون کے ذریعے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی نظریاتی وانقلابی تحریکوں میں خواتین کا اہم کر دار رہا ہے جو تحریکیں خواتین کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ کسی صورت نہیں پنپتی ہیں، انہوں نے کہا کہ 19جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپر یشن کا آغاز کیا گیا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،آپر یشن کے دوران ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین ،بھتیجے عارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق ،شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف،چیئر مین عظیم احمدطارق سمیت ہزاروں کارکنان و ذمہ داران کو شہید کیا جاچکا ہے ،ہزاروں کو اسیر ولاپتہ کیا جاچکا ہے جبکہ سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر کر کے سینکڑوں کارکنان کو معذور کیا جاچکا ہے،اس آپر یشن کے دوران خواتین ہی تھیں جنہوں نے آگے بڑھ کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ دیا اور ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا او ر حالات کی پرواہ کئے بغیر نائن زیرو کے معلات کو سنبھالا ،انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ ن کی ہر دور میں خواتین کو مظالم کا نشانہ بنایا گیا، انہیں گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندہ گیا گرفتار کیا گیا ، ظالموںنے ایم کیوایم ملیر سیکٹر کی اہم کارکن شاہین تجمل کو شہید کیا کورنگی میں تین معصوم بچیوں کو شہید کیا جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کی رکن محترمہ طاہر آصف کو بھی فائر نگ کر کے بے دردی سے شہید کر دیا تاحال قاتل آج تک قانو ن کی گرفت سے دور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اور مہاجرقوم سے غداری کرنے والے عوام کو اپنی مذموم سازش کے تحت گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم بانی وقائد کے ساتھ ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ارشد حسین نے کہا کہ آپ ایسے غداروں کی کسی بھی قسم کی سازش میں ہر گز ہرگزنہیں آئیں یہ غدار تو جناب الطاف حسین پر آرٹیکل 6کا بل اسمبلی میں پیش کر چکے ہیںجس کا مقصد سزائے موت ہے جبکہ لندن میں قائد تحریک کو بے گھر کرنے کی سازش میں بھی مصروف عمل ہیں جس کا ثبوت پراپر ٹی کیس ہے جو بہا در آباد غدار ٹو لہ نے دائر کیا ہے، جناب الطاف حسین نے اس خبیث انسانوں کی ماضی کی تمام غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں معاف کردیا تھا مگر سانپ کو کتنا ہی دودھ پلا دو بالآخر اس نے ڈسنا ہی ہے او ریہ غدار وہ ناگ ہے جنہوںنے قائد تحریک جناب الطاف حسین یعنی اپنے نظریاتی باپ کو ہی ڈس لیا ۔ارشد حسین نے کہا کہ چند روز میں قائد تحریک پر اپر ٹی کیس کاٹرائل شروع ہونے والا ہے تما م مائیں بہنیں،کارکنان، بزرگ، نوجوان اور وفا پر ست عوام جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی تندرستی کے ساتھ طویل عمر ی ،پریشانیوں سے نجات، سازشی عناصر کی ناکامی اور تحریک کی کامیابی کیلئے اسی طرح دعائیہ اجتماعات یاسلامُ کا ورد ،دورد تنجینا سمیت دیگر ورداوروظائف کے اجتماعا ت منعقد کر تی رہے، ان شاء اللہ کامیابی جناب الطا ف حسین کی ہوگی کیونکہ جیت ہمیشہ حق او رسچ کی ہوتی ہے ۔اس موقع پر دیگر خواتین نے بھی اظہار خیال کیا ،بعد ازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت وسلامتی ،پریشانی سے نجات ،ہر ناگہانی آفت سے بچائو،پر اپرٹی کیس و تحریک کی کامیابی،قائد تحریک کے بڑی بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تما م شہداء حق کی مغفرت،بلنددرجات ،تما م اسیر و لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی ورہائی کیلئے دعا کی گئی ۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے جناب الطاف حسین کی کامیابی کیلئے دنیا بھر میں دعائیہ اجتماعات ،صدقات،پرندوں کو آزاد،بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔
٭٭٭٭٭