Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام مسی ساگا میں احتجاجی مظاہرہ


 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی  دھمکی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام مسی ساگا میں احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/11/2021

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی
 دھمکی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام مسی ساگا میں احتجاجی مظاہرہ 
ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں ، ذمہ داروں، خواتین اوربچوں کی شرکت 
 خراب موسم اوربارش کے باوجود احتجاجی مظاہرہ جاری رہا 
 کارکنان ماحول کوگرمانے کے لئے وقفہ وقفہ سے جناب الطاف حسین اور مہاجروں کے حق میں زوردارنعرے لگاتے رہے
 برطانوی حکومت کو قائد تحریک الطاف حسین کو مکمل تحفظ دینا ہو گا- ندیم احسان پاکستان کی اسٹبلشمنٹ قائد تحریک الطاف حسین کو قتل کرنا چاہتی ہیں۔ برطانوی حکومت اس کا فورا نوٹس لے۔ شاہد رضا خان
 عمران خان نے قائدتحریک الطاف حسین کونشانہ بنانے کی دھکی دینے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی قومی سلامتی کو بھی چیلنج کیا ہے۔آصف قاضی
 پاکستان حکومت اور ملٹری ایجنسیوں کی سازشیں ناکام ہوں گی ۔اقبال بہادر خان 
 کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ریحان ظہیر
 ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروںکااحتجاجی مظاہرے سے خطاب

 ٹورنٹو… 11 جولائی 2021 
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام گریٹرٹورنٹوکے شہر مسی ساگا میں اتوارکو  احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے میں گریٹرٹورنٹوچیپٹرسے تعلق رکھنے والے کارکنوں  ، ذمہ داروں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے سابق کنوینرڈاکٹرندیم احسان، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد رضا، آصف قاضی، ایم کیوایم کینیڈاکے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادربھی شریک تھے۔ مظاہر ین نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اور مختلف پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین کوانگلینڈمیںڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف مذمتی کلمات تحریرتھے۔ اس موقع پر موسم خراب تھا اور مسلسل بارش ہورہی تھی لیکن خراب موسم اوربارش کے باوجود یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہااورمظاہرے میں شامل کارکنان سردموسم میں ماحول کوگرمانے کیلئے وقفہ وقفہ سے جناب الطاف حسین اور مہاجروںکے حق میں زوردارنعرے لگاتے رہے ۔ 
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینرڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ڈرون حملے کے زریعے کروڑوں مہاجروں کے متفقہ قائد جناب الطاف حسین کو نشانہ بنانے کی دھمکی  اور نفرت انگیز تقریر پر آج دنیا بھر میں قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے سراپا احتجاج ہیں اور ان اپنے احتجاجی مظاہروں کے زریعے وہ پاکستان حکومت اور ملٹری ایجنسیوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ تمام تفصیلات سامنے آچکی ہیںکہ قائد تحریک الطاف حسین کو قتل کرنے کا فیصلہ جی ایچ کیو میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے، جس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کو قتل کے براہ راست احکامات دیے۔ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان برطانیہ کی قومی سلامتی پر بھی حملہ کی دھمکی ہے ، لہٰذا برطانوی حکومت کوچاہیے کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے رکن شاہد رضا خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی بات نہایت ہی سنگین و قابل مذمت اور نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر ی اعظم بورس جانسن اور حکومت برطانیہ کے تمام اداروں سے اپیل کی کہ ان رپورٹس کا فوری نوٹس لیا جائے اور قائد تحریک الطاف حسین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے رکن آصف قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا بھر میں قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والی سراپا احتجاج ہیں اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈرون حملے کے زریعہ قائد تحریک الطاف حسین کونشانہ بنانے کی بات کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قائد تحریک الطاف حسین کونشانہ بنانے کی دھکی دینے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی قومی سلامتی کو بھی چیلنج کیا ہے۔ ایم کیوایم کینیڈا کے جوائنٹ سنٹرل آرگنائزر اقبال بہادر خان نے اپنے خطاب میں کینیڈین حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں قائد تحریک الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی عالمی امن کو بھی دھمکی ہے، لہٰذا عالمی رہنماں اور انسانی حقوق کے اداروں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ عمران خان کے اس بیان کا سخت نوٹس لیں اور عالمی امن  کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔گریٹرٹورنٹو کے چیپٹر انچارج ریحان ظہیر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے قائد کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور وقت پڑنے پر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ احتجاجی مظاہرے میں موسم کی خرابی اور مسلسل بارش کے باوجود ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران، کارکنان کے علاوہ ہمدردوں، خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کا جوش و خروش قابل دید تھا۔مظاہرے کے شرکا تنظیمی ترانوں کے ساتھ نعرے بھی لگاتے رہے۔ اس موقع پر مقامی صحافی بھی احتجاجی مظاہرے کی کاروائی رپورٹ کرتے رہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے دیگر ذمہ داران نے بھی حکومت پاکستان اور ملٹری ایجنسیوں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو قتل کی دھمکی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور شرکا کی آمد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آپ سب کی آمد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین سے آپ لوگوں کی محبت بے لوث ہے۔
٭٭٭٭٭



9/18/2021 2:03:58 PM