Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ31اکتوبر1986ء میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ۔ الطاف حسین


سانحہ31اکتوبر1986ء میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/30/2022
سانحہ31اکتوبر1986ء میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ۔ الطاف حسین
سانحہ 31  اکتوبر ایک المناک سانحہ تھا ،کراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآبادمیں مارکیٹ چوک کے مقام پر سوچے سمجھے  منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے جلوسوں پر حملے کئے گئے 
 ایم کیوایم کے درجنوںبے گناہ کارکنان شہید وزخمی ہوگئے
 سانحہ 31  اکتوبر کے شہیدوںکی قربانیاںناقابل فراموش ہیں ۔قائدتحریک الطاف حسین کاشہداکوخراج عقیدت

لندن … 30  اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ 31اکتوبر 1986ء کے شہدا کی 36ویں برسی پرتمام شہدا کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔سانحہ کی برسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ 31اکتوبر ایک بڑااور المناک سانحہ تھا جب آج سے 36برس قبل حیدرآباد کے پکا قلعہ میں ہونے والے ایم کیوایم کے دوسرے عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لئے کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ کراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآبادمیں مارکیٹ چوک کے مقام پر ایک سوچے سمجھے سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے جلوسوں پر وحشیانہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنان شہید وزخمی ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بھی ظلم کیاگیاکہ ایم کیوایم کے جلوسوں پر حملے اور کارکنوں کوفائرنگ کرکے شہید کرنے والے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن شروع کردیاگیااور مجھ سمیت ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرلیاگیاجوثابت کرتا ہے کہ سانحہ 31اکتوبر 1986ء میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھااسی لئے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاگیا ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ 31  اکتوبر 1986ء کے شہیدوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ایم کیوایم کی کامیابیوں میں ان شہدا کالہوشامل ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کے درجات بلند کرے اورہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ 
٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:45:26 PM