Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


  عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/10/2021

 عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ  
مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید، اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورایم کیوایم یوکے کارکنوں ، خواتین اوربچوں کی شرکت
 "Wake-up. Wake-up ....UK Wake-up"کے زوردار نعرے
ایم کیوایم کے کارکنوں کے زوردار نعروںسے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ گونجتی رہی
سیاحوں کا مظاہرے میں گہری دلچسپی کااظہار ، مظاہرے کی وڈیواورتصاویر بنائیں
مظاہرین کا عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے اعلان کی شدید مذمت
ڈرون حملے کی دھمکی کافوری نوٹس لیاجائے،قائدتحریک الطاف حسین کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔ وزیراعظم برطانیہ سے اپیل
 
لندن… 10 جولائی 2021ئ
 ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو ڈرون حملے کانشانہ بنانے کی  دھمکی کے خلاف آج بروزہفتہ لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں، نوجوانوں،خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، رابطہ کمیٹی کے معاونین، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کے مختلف چیپٹرز کی کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اورمختلف پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر جناب الطاف حسین کو ڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف انگریزی میںمختلف مذمتی کلمات تحریرتھے۔ مظاہرین وقفہ وقفہ سے "Wake-up. Wake-up ....UK Wake-up" اور We want justiceکے زوردارنعرے لگاتے رہے ۔ان کے زوردار نعروںسے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ گونجتی رہی۔ اس موقع پر سیاحوں نے بھی ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا، مظاہرے کی وڈیواورتصاویر بنائیں اورایم کیوایم کے کارکنوںسے مظاہرے کے مقاصد دریافت کئے ۔ مظاہرے میں شامل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، یوکے کے ذمہ داروں، کارکنوں، خواتین اوربچوںنے اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے اعلان کی شدید مذمت کی اوروزیراعظم برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ اس دھمکی کافوری نوٹس لیں اورجناب الطاف حسین کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔احتجاجی مظاہرہ بھرپورطریقے سے شام 4بجے تک جاری رہا۔ مظاہرے کی کارروائی ایم کیو ایم برطانیہ کے فیس بک پیج MQM United Kingdom کے ذریعے دنیا بھرمیں براہ راست نشر کی گئی۔مظاہرے کے اختتام پر ایم کیوایم کے کنوینرطارق جاویدنے احتجاجی مظاہرے کی کامیابی پر ایم کیو ایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، تمام کارکنوں اورتمام شرکاء کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭


















9/18/2021 2:02:28 PM