لیاقت آباد سے گرفتارہونے والے وسیم عرف بوس کا ایم کیوایم سے
کوئی تعلق نہیں ، وہ پی ایس پی کارکن ہے ، ترجمان ایم کیوایم
اس حوالے سے رپورٹس حقائق کے برخلاف اورگمراہ کن ہیں ۔ ترجمان
لندن…21، اکتوبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح الفاظ میںکہا ہے کہ لیاقت آباد سے گرفتارہونے والے وسیم عرف بوس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہاکہ وسیم عرف بوس پی ایس پی سے تعلق رکھتا ہے لیکن رینجرز کی جانب سے وسیم عرف بوس کو گرفتارکر کے اس کا تعلق ایم کیوایم سے جوڑ دیاگیاہے جو حقائق کے سراسرخلاف اورگمراہ کن ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ من گھڑت کہانیاں بناکر ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کرنا کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں ۔
٭٭٭٭٭