ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیز کی اہلیہ مرحومہ ہاجرہ ارم کوایسٹ لندن کے علاقے الفرڈ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
تدفین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی ، افتخارحسین، ارشدحسین،سفیان یوسف، معاون غفران حمید، آرگنائزریوکے سہیل خانزادہ، شعبہ خواتین کی ارکان اورکارکنوںکی بڑی تعداد میں شرکت
لندن۔۔18اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیز کی اہلیہ مرحومہ ہاجرہ ارم کوآج ایسٹ لندن کے علاقے الفرڈ (Ilford) کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحومہ کی نمازجنازہ روم فرڈروڈکے علاقے میں واقع منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ادا کی گئی۔ بعدازاں مرحومہ کوایسٹ لندن کے علاقے الفرڈ کے گارڈن آف پیس مسلم سیمیٹر ی (Garden of Peace Muslim Cemetery) میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ کے جنازے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی ، افتخارحسین، ارشدحسین،سفیان یوسف، معاون غفران حمید،ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، یوکے کے مختلف چیپٹرز کے ارکان، شعبہ خواتین کی ارکان ، کارکنوں اورعزیزواقرباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحومہ کی قبرپر قائدتحریک جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی اوریوکے کے یونٹوںکی جانب سے پھول چڑھائے گئے اورمرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیاگیااورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ تمام حاظرین نے اطہرعزیزاوران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
٭٭٭٭٭