Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون اطہر عزیز کی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کادلی صدمہ اور افسوس کااظہار


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون اطہر عزیز کی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کادلی صدمہ اور افسوس کااظہار
 Posted on: 10/15/2022

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون اطہر عزیز کی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کادلی صدمہ اور افسوس کااظہار
 محترمہ ارم عزیزکے انتقال سے مجھے زاتی طورپر بہت دکھ اورصدمہ پہنچاہے۔الطاف حسین
میں اطہرعزیز اورانکے پور ے گھرانے کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔الطاف حسین
قائدتحریک کااطہرعزیز کے چھوٹے بھائی اورایم کیوایم کینیڈا کیلگری کی چیپٹرکمیٹی کے رکن انورعزیزسے بھی ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت 

لندن  …  15  اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئراورانتہائی پرخلوص کارکن اوررابطہ کمیٹی کے معاون اطہر عزیز کی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کے انتقال پردلی صدمہ اور گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ارم عزیز کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوراطہرعزیزاوران کے تمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔ ا پنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اطہرعزیز تحریک کے وہ سرگرم کارکن ہیں جوتحریک کے کسی بھی ہنگامی حالات میں بلاچون وچرا حاظر رہتے ہیں اوران کی اہلیہ مرحومہ ارم عزیز بھی تحریک کے ہرپروگرام میں شریک ہوتی تھیں ۔ محترمہ ارم عزیزکے انتقال سے مجھے زاتی طورپر بہت دکھ اورصدمہ پہنچاہے اور مجھے ایسامحسوس ہورہاہے جیسے یہ میرے اپنے گھر کاصدمہ ہے ۔ میں اطہرعزیز بھائی اوران کے پور ے گھرانے کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ ارم عزیز کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروںکویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبر عطا فرمائے ۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی سے بھی گفتگوکی اوریوکے کے تمام ذمہ داروںاور کارکنوںکو بھی ہدایت کی کہ وہ اطہرعزیزکے گھرپرپہنچ کردکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میںان کے اہل خانہ کاغم بانٹیں ۔
جناب الطاف حسین نے اطہرعزیز کے چھوٹے بھائی اورایم
 کیوایم کینیڈا کیلگری کی چیپٹرکمیٹی کے رکن انورعزیزسے بھی ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ 

٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:11:50 PM