کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237 ملیر اور NA-239 کورنگی کے ضمنی انتخابات کے تاریخی بائیکاٹ پر تمام وفاپرست کارکنوں اورعوام کو ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی دلی مبارکباد
جہاں لاکھوں رجسٹرڈووٹ تھے وہاں جیتنے والے محض چندہزارووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔الطاف حسین
تحریک کے وفاپرست کارکنوں نے دن رات محنت وجانفشانی سے محنت کرکے ان ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کوتاریخی اورکامیاب بنایا۔الطاف حسین
وفاپرست کامیاب بائیکاٹ کرکے جیت گئے جس پر میں سب کو مبارک باد پیش کر تا ہوں۔الطاف حسین
کنوینر طارق جاوید ،اراکین رابطہ کمیٹی، ایڈ وائزر ڈاکٹر ندیم احسان ،پاکستان اوراوورسیزیونٹوں کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں اوربچوں کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش اور ڈھیر ساری دعائیں۔الطاف حسین
لندن۔۔16اکتوبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237 ملیر اور NA-239 کورنگی کے ضمنی انتخابات کے تاریخی اور کامیاب بائیکاٹ پرایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنوں اورعوام کودلی مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج تحریک کے وفاپرست کارکنوں نے دن رات محنت وجانفشانی سے محنت کرکے ان ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کوتاریخی اور کامیاب بنایاہے اس پر میں ایم کیوایم کے کنوینر طارق جاوید اوررابطہ کمیٹی کے سینئر ایڈ وائزر ڈاکٹر ندیم احسان سمیت رابطہ کمیٹی کے ایک ایک رکن ،معاونین رابطہ کمیٹی اوران دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت تحریک کے تمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں اوربچوں کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کرتا ہوں اورانہیں ڈھیر ساری دعائیں دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام وفاپرستوں کو ہمیشہ ثابت قدم اورسلامت رکھے تاکہ وہ مہاجروں سمیت تمام مظلوم قوموں کی رہنمائی کیلئے آئندہ بھی اسی طرح محنت اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرتے رہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم اوور سیز کے تمام یونٹوں کے انچارجز،سی ای سی ،سی او سی،چیپٹرکمیٹیوں کے ارکان اور سوشل میڈیا کی ٹیم کے ایک ایک رکن کو بھی دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اہلیان کراچی خصوصاً قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237اور NA-239کے گمنام کارکنان ،مائوں ،بہنوں ،بزرگوں ، بچوں ،بچیوں ،نوجوانوں،طلباء وطالبات اور علاقے کے عوام کے ایک ایک فرد کو اپنا پیار ومحبت وعقیدت کے ساتھ ڈھیروں دعائوں کے ساتھ زبر دست داد تحسین اور شاباش پیش کر تا ہوں
۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان حلقوںکے عوام نے ایک مرتبہ پھراپنے الطاف بھائی اوران کی ایم کیوایم پراپنے اعتمادکا اظہار کیااورالیکشن کا کامیاب بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ لاٹھی ،گولی ،بندوق کی طاقت اور حکومت کے اسلحہ بردار لوگوں کے سامنے پر امن طریقہ اختیارکرتے ہوئے اپنے اتحاد کی طاقت کا مظاہر ہ کر کے دنیا میںایک نئی تاریخ رقم کر یں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اکثرسیاسی جماعتوں کے لوگ حکومت کی سرپرستی اور اسٹیبلشمنٹ کی طاقت کے زورپرووٹ حاصل کرتے ہیں اور اپنی جیت کی فتح کا جشن مناتے ہیں لیکن ہمارے وفاپرست کارکنوںاورعوام نے ان کے مقابلے میں ان ضمنی الیکشن کاشانداربائیکاٹ کرکے اور ایسے حلقے میں
جہاںلاکھوں رجسٹرڈووٹ تھے وہاں جیتنے والے محض چند ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، اس طرح وفاپرستوں نے ثابت کردیاکہ ہم جیت گئے جس پر میں سب کو مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جو کر اچی کے مختلف علاقوں حتیٰ کے سندھ کے دیگر علاقوں کے کارکنان نے اس ضمنی الیکشن میں تحریک کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا حصہ اداکیاان کو بھی مبارکبا د پیش کرتا ہوں ۔جناب الطا ف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237اور NA-239 میں رہنے والے مہاجرو ں ،پنجابیوں ،سرائیکیوں ،پختونوں ، گلگتیوں ،سندھیوںاوردیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والوں کو بھی زبردست مبارکبا د پیش کرتاہوں جنہوں نے میری اپیل
پر اپنی تمام تر توانائی کے ساتھ مثبت کردار ادا کر کے اپنے اتحادکو مظبوط بنایا۔مظلوموںکایہ اتحاد جاگیر دارنہ ،وڈیرانہ سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے اور بیر ونی آقائو ں کے اشارے پر چلنے والے کو اپنی مدد آپ کے طور پر ناکام بناسکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر کامیاب بائیکاٹ پر مبارکباد پیش کی ۔
٭٭٭٭٭