ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمدپہنور کو42دن کی غیرقانونی حراست کے بعد رہا کردیاگیا
نثارپنہورکو29اگست کوکراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ان کے گھرسے گرفتار کیاگیاتھا
نثارپہنورنے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر پابندی
کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کانثارپنہور کی رہائی پر انہیں اور
ان کے اہل خانہ کوخصوصی مبارکباد
نثارپنہورکی ثابت قدمی اورجرات پر رابطہ کمیٹی کاخراج تحسین
لندن…10 اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن، قومی وصوبائی اسمبلی کے سابق رکن اورسابق صوبائی وزیرنثاراحمدپہنور کوپیر کی شب رہا کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نثارپہنورنے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تحریروتقریر کی نشرو اشاعت پرغیرآئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف 27اگست 2022ء کوسندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی تھی جس کی سماعت 30اگست کوہونی تھی لیکن اس سے ایک روز قبل ہی 29اگست کی شب انہیں کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ان کے گھرسے رینجرزنے گرفتار کرلیاتھا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے ۔ نثارپنہورکی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلا ف ان کے بیٹے نے انہیں حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میںپٹیشن بھی دائر کی تھی جس کی سماعت 13اکتوبر 2022ء تک ملتوی کردی گئی تھی ۔ اس دوران نثارپہنور کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیااورنہ ہی ان کے اہل خانہ کویہ بتایاگیاکہ وہ کہاں ہیںاورانہیں کس الزام میں گرفتار کیاگیا ہے ۔ نثارپہنور کی بازیابی کے لئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کئی باراپنے خطاب اوروڈیولاگ میں آوازبلند کی، ٹیوٹس میں مطالبات کئے۔ رابطہ کمیٹی اور اوورسیز یونٹوں نے اپنی بریفنگ میں ان کی رہائی کے مطالبات کئے ۔اسکے علاوہ ایم کیوایم کی جانب سے برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا ، فرانس، جرمنی اوردیگر اوورسیز یونٹوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے اورانسانی حقوق کی تنظیموںکواس حوالے سے عرضداشتیں بھی پیش کی گئیں۔ ایم کیوایم کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی رہائی کے لئے آوازبھی بلندکی۔ بالآخر 42دن کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کے بعد پیر 10اکتوبرکی شب نثارپہنور کوقید سے رہاکردیاگیااوروہ بخیریت گھرپہنچ گئے ہیں۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نثارپنہور کی رہائی پر انہیں اوران کے اہل خانہ کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی اوران کی ثابت قدمی اورجرات وہمت پر خراج تحسین پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی نے نثارپنہور کی رہائی پر تمام کارکنوںاورہمدردوںکوبھی مبارکباد پیش کی ۔