نبی آخرالزاماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖ کے جشن ولادت پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تمام عوام کومبارکباد
نبی اکرم ۖ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے رحمت ہیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا12ربیع الاول پربیان
لندن … 8 اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے نبی آخرالزاماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖ کے جشن ولادت پر تمام عوام کومبارکباد پیش کی ہے۔ 12ربیع الاول کے سلسلے میں اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی اکرم ۖ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنایا ، آپ ۖ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے رحمت ہیں، آپۖ کی سیرت طیبہ فلاح انسانیت کے لئے تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ نبی اکرمۖ سے سچے عشق کاتقاضہ ہے کہ آپۖ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے کمزوروں، محروموںاورمجبوروں کی مدد کی جائے،انسانوںکی بھلائی کے لئے کام کیاجائے ،والدین ، بزرگوں اورخواتین کااحترام کیاجائے اوربچیوں کوخدا کی رحمت سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ محبت وشفقت کامظاہرہ کیاجائے۔
٭٭٭٭٭