صحافی اسد طور کی گاڑی کےحادثے پر الطاف حسین کااظہار تشویش۔
محترم اسد طور صاحب
اسلام و علیکم،
مجھے جب اس افسوسناک بات کا علم ہوا کہ آپ کی کار کو ہائی وے پر اتنی زور دار ٹکر ماری گئی کہ آپ کی گاڑی نے دو چار مرتبہ قلابازیاں کھائیں
اللہ تعالی کا انتہائی فضل و کرم ہے کہ اُس نے آپ کی والدہ محترمہ کی دعاؤں اور آپ کے چاہنے والوں کی دعاؤں کے طفیل آپ کو زندہ سلامت رکھا۔ میں اس شرمناک اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ ایک سوال کرتا ہوں کہ پاکستان کیا ایک محفوظ ملک ہے یا کہ فاشسٹ ملک ہے؟ پاکستان میں قانون و آئین کی عمل داری کا اطلاق سب پریکساں طور پر ہوتا ہے اور کیا پاکستان کی تمام عدالتوں کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لئے یکساں طور پر رات دن، چھٹی والے دنوں میں بھی اُسی طرح کھلے رہتے ہیں جس طرح دو فیصد اشرافیہ کے لئے کھلے رہتے ہیں
محترم اسد طور صاحب!
میں آپ سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنا بہت خیال رکھیں ۔
شکریہ
والسلام
خیر اندیش
الطاف حسین
7/10/2022
London Time: 10:45 pm