نائن زیرو کو آگ لگانے، لاپتہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورسابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے زیراہتمام ٹورنٹو میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے کے شرکاء کی جانب سےwe want justice
stop killings Mohajirs اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف نعرے
ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے وفدنے پاکستانی قونصلیٹ کے متعلقہ حکام کوریاستی مظالم کے خلاف پٹیشن بھی پیش کی
ٹورنٹو…30 ستمبر 2022ئ
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو آگ لگانے،برسوںسے لاپتہ کارکنوں عرفان بصارت، عابد عباسی اوروسیم اخترعرف راجو کے ماورائے عدالت قتل اورسابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے زیراہتمام ٹورنٹو میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ٹورنٹو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد رضا، رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزرڈاکٹر ندیم احسان، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آصف قاضی،ایم کیوایم کینیڈاکے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اقبال بہادر، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اسرار حسین اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تصاویر اورپارٹی پرچموں کے علاوہ مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو آگ لگانے،سابق رکن اسمبلی نثاراحمد پنہور کی غیر قانونی گرفتاری ،کارکنوںکے ماورائے عدالت قتل اور مہاجروںپر ہونے والے ریاستی مظالم کے خلاف انگریزی میںمختلف احتجاجی کلمات درج تھے ۔ مظاہرین وقفہ وقفہ سے we want justice, ، stop killings Mohajirs اورپاکستان میںکارکنوں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف نعرے لگا تے رہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی شاہد رضا نے کہا کہ ایم کیوایم کامرکز نائن زیرو جوگزشتہ چھ سال سے رینجرز کے قبضے میں تھااورجہاں رینجرزچوبیس گھنٹے کی نگرانی میں تھا، نائن زیروکو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آگ لگائی گئی اور آگ لگانے سے پہلے باقاعدہ مشینری سے تباہ کیاگیا۔ شاہد رضا نے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں عرفان بصارت ، عابد عباسی اور وسیم راجو کے ماورائے عدالت قتل کی بھی شدید مذمت کی اور اسے مہاجروںکی نسل کشی کاحصہ قراردیا۔ شاہد رضا نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری اور غائب کردیناانسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموںسے اپیل کی کہ نائن زیرو کوآگ لگانے اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیاجائے اور نثار احمد پنہور کو بازیاب کرایا جائے ۔ ایڈوائزر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھ رہاہے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہاہے ، عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آصف قاضی اور ایم کیوایم کینیڈا کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اقبال بہادرنے بھی اظہارخیال کیااورپاکستان میں ریاستی مظالم کی شدیدمذمت کی۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے وفدنے پاکستانی قونصلیٹ کے متعلقہ حکام کوایک احتجاجی یادداشت بھی پیش کی جس میں نائن زیرو کو آگ لگانے، لاپتہ کارکنوں عرفان بصارت، عابد عباسی اوروسیم اخترعرف راجو کے ماورائے عدالت قتل اور نثار پنہور کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان مظالم کاسلسلہ بندکرانے کی اپیل کی گئی
٭٭٭٭٭