شاہد مصطفی ، عاطف شمیم اور حسان بٹ کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا، اعلامیہ
رابطہ کمیٹی کے ارکان میں اضافے کا فیصلہ ، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا
بانی وقائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے
لندن۔۔۔2، اکتوبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں تین مزید ارکان کو شامل کرلیاگیا ہے جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تنظیمی امور کو بہتر اور مربوط بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کیلئے مختلف ناموںپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعدازاںرابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرامریکہ سے شاہد مصطفی، عاطف شمیم اورآسٹریلیا سے حسان بٹ کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاہے۔ اس طرح رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
٭٭٭٭٭