عمرشریف خدادادصلاحیتوں کے مالک تھے ۔ الطاف حسین
عمرشریف کی برسی سرکاری سطح پر منائی جانی چاہیے تھی لیکن افسوس کہ اتنے بڑے فنکارکوبھی تعصب کی بھینٹ چڑھا د یا گیا
عمرشریف اپنے مزاح اورفن کی بدولت ہمیشہ یادرہیں گے۔
عمرشریف مرحوم کی پہلی برسی پر قائدتحریک الطاف حسین کاخراج عقیدت
لندن …2 اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتاز فنکاراورکامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کوان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمرشریف خدادادصلاحیتوں کے مالک اور پاکستان کے مایہ نازفنکار تھے جنہوں نے اپنے فن اورمزاح کے ذریعے پاکستان سمیت دنیابھر میں لوگوں میں قہقہے بکھیرے ۔ ان کے پائے کاآج کوئی بھی فنکارپاکستان سمیت پوری دنیامیںموجود نہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عمرشریف جتنے بڑے فنکارتھے ، ان کی برسی سرکاری سطح پر منائی جانی چاہیے تھی لیکن افسوس کہ اتنے بڑے فنکارکوبھی تعصب کی بھینٹ چڑھادیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عمرشریف اپنے مزاح اورفن کی بدولت ہمیشہ یادرہیں گے جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عمرشریف مرحوم کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭