نائن زیرو کوآگ لگانے اورگرانے کے ظالمانہ اقدام سے ہمارے حوصلے ختم نہیں ہوئے ۔طارق جاوید
دیواریں جلادینے سے نظریہ ختم نہیں ہو تا۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ظالم سب کچھ کرکے بھی ہارگئے ہیں۔ارشدحسین
مظالم کے باوجود جدوجہد جاری رہے گی۔ سفیان یوسف
ریاست کواپنی پالیسی تبدیل کرناہوگی اور مظلوموںکودیوارسے لگانے کاعمل بندکرناہوگا۔ سہیل خانزادہ
جتنابھی ظلم کرلو، تم الطا ف بھائی کے وفاپرست ساتھیوںکے حوصلوںکوختم نہیں کرسکتے۔یاسمین نوین
ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں یوم عزم کے اجتماع سے خطاب
لندن … 17 ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کوآگ لگانے اورگرانے کے ظالمانہ اقدام سے ہمارے حوصلے ختم نہیں ہوئے بلکہ اس ظلم سے ہمارے حوصلوںکواورجلا ء ملی ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں منعقدہ یوم عزم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوںنے شرکت کی ۔ طارق جاوید نے کہاکہ نائن زیروکوایک سازش کے تحت آگ لگائی گئی، اسے گرایاگیااوراب اسے منہدم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ طارق جاوید نے کہاکہ نائن زیروصرف ایک گھر نہیں بلکہ تحریک کامرکزاورہماراسیاسی قبلہ ہے ، نائن زیرووہ گھر ہے کہ جہاں الطاف بھائی نے اپنالڑکپن اورجوانی گزاری ، اس کوآگ لگاکربہت بڑا ظلم کیاگیاہے ۔
طارق جاوید نے کہاکہ ایساکرکے وہ سمجھ رہے ہیںکہ ہم ڈر گئے ، آج کراچی ہی نہیںبلکہ سندھ بھرمیں دیواروںپرچاکنگ کی جارہی ہے کہ ''ہر گھربنے کانائن زیرو ''۔ انہوںنے ایم کیوایم کے تین لاپتہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اوران کی مسخ شدہ لاشیں سندھ کے مختلف شہروں میں پھینکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ مظالم ڈھا کر اگر یہ سمجھاجارہاہے کہ اس طرح ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجر عوام کے عزم اور حوصلوںکو توڑدیاجائے گا تو یہ بھول ہے ۔انہوںنے کہاکہ ان مظالم سے ہمارے حوصلے ٹوٹے نہیں بلکہ اوربڑھے ہیں۔
۔طارق جاوید نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے نثارپہنورسمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوںکی فوری بازیابی اوراسیرکارکنوں کی رہائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق، شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف اورتمام شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پرآشوب حالات کے باوجودیوم عزم وفاکاشاندار اجتماع منعقدکرنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے تمام ذمہ داروںاور کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء سے مسلسل ریاستی آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروںکارکنوںکوشہید کردیاگیا۔ قائدتحریک الطاف حسین نے ان مظالم کے خلاف آوازبلند کی توان کی تقریرپر پابندی عائدکردی گئی ، نائن زیروکوسیل کردیا گیا، ہزاروںکارکنوںکوگرفتاراورسینکڑوںکولاپتہ کردیاگیا، جب تمام ترمظالم کے باوجود ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین سے کارکنان و عوام کی وابستگی کوختم نہیں کیا جاسکا تو چند روز قبل نائن زیروکوآگ لگادی گئی، اسے توڑپھوڑکرتباہ کردیا گیا اوراب اسے گراؤنڈزیروکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اب خورشیدبیگم میموریل پبلک سیکریٹریٹ کو گرانے کی بات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دیواریں گرانے اورچاردیواری جلادینے سے نظریہ ختم نہیں ہواکرتا۔ انہوں نے کہاکہ 17 ستمبرسے قبل ایم کیوایم کے تین لاپتہ کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیااوران کی مسخ شدہ لاشیں سانگھڑ، نوابشاہ اورمیرپورخاص میںپھینکی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم سے ایم کیوایم ختم نہیں ہوگی اوروفاپرست کارکنان اپنے قائد الطاف حسین کی قیاد ت میں اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے کہاکہ 17ستمبر قائدتحریک الطاف حسین کی پیدائش کاہی دن نہیں بلکہ نظریہ کے جنم کادن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے الطاف بھائی کے بھائی بھتیجے،بہنوئی کوشہید کیا، ہزاروںکارکنوںکوشہید کیا، جب ان مظالم سے وہ الطاف بھائی کے حوصلوںکونہ توڑسکے تونائن زیرو کوآگ لگادی گئی ۔ ظالم یہ سب کچھ کرکے بھی ہارگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے تحریک کو پاکستان کی تیسری بڑی قوت بنایالیکن تحریک کے غداروں نے اسے کمزورکیا، آج قوم ان غداروںکی وجہ سے اس حال سے دوچار ہے ۔ ارشد حسین نے تحریک میں نظم وضبط کی پاسداری کی ضرورت پر بھی ذور دیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے اپنی تقریرمیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوآگ لگانے ، اسے توڑنے اور تین لاپتہ کارکنوںکوماورائے عدالت قتل کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ چاہے جتنابھی ظلم ڈھایاجائے ،ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ ہماراعزم ہے کہ ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائن زیرو صرف مہاجروںکاہی نہیں بلکہ تمام مظلوموںکامرکز ہے ۔ ظالموں نے اسے جلادیا،ایم کیوایم کے تین لاپتہ کارکنوں کو بیدردی سے شہید کردیاگیا، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح الطاف بھائی کے حوصلے ٹوٹ جائیںگے ، ایم کیوایم کے کارکن ڈر جائیںگے تویہ ان کی بھول ہے ۔ سہیل خانزادہ نے کہاکہ خدارا اس طرح کے مظالم ڈھاکرہر صوبے کوبلوچستان نہ بنایا جائے۔ ریاست کواپنی پالیسی تبدیل کرناہوگی اورمظالم ڈھاکر مظلوموںکودیوارسے لگانے کاعمل بندکرناہوگاکیونکہ حالات جس طرف جارہے ہیں وہ کسی کے لئے بھی اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم کے باوجود ہمارے عزائم جواں ہیں اسی لئے ہم یوم عزم وفامنارہے ہیں۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئررکن محترمہ یاسمین نوین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی 17ستمبر آتی ہے توہمارے دشمن اپناظلم بڑھادیتے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے ہمارے مرکزنائن زیروکو جلاڈالا۔ ہمارے لاپتہ بھائیوں کوبیدردی سے شہید کردیا۔ انہوں نے کہاکہ تم جتنابھی ظلم کرلو، تم الطا ف بھائی کے وفاپرست ساتھیوں کے حوصلوں کوختم نہیں کرسکتے۔ حالات چاہے جتنے بھی کٹھن ہوں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ الطاف بھائی کولمبی عمرعطا فرمائے۔
اجتماع سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمدحفیظ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ندیم شیخ، سمیع الدین، یونٹ انچارجز فاروق مرتضیٰ، وسیم احمد، عبدالوسیم اور اطہرعزیز نے بھی اظہارخیال کیاجبکہ نظامت کے فرائض محمدمحسن نے انجام دیے۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضابھی شریک تھے۔
٭٭٭٭٭